Inquilab Logo Happiest Places to Work

’کرک انفو آنرز ایوارڈز‘ کیلئےآر اشون کا نام بھی شامل

Updated: June 06, 2026, 12:45 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے کرکٹر روی چندرن اشون کو ’کرک انفو آنرز ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں ۲۱؍ویں صدی کے ۲۵؍عظیم ترین مرد بین الاقوامی کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Former Team India player R Ashwin. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی آر اشون۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے کرکٹر روی چندرن اشون کو ’کرک انفو آنرز ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں ۲۱؍ویں صدی کے ۲۵؍عظیم ترین مرد بین الاقوامی کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس باوقار تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اشون نے ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ میں گیند بازوں کے لئے بدلتے ہوئے حالات، ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور ۱۵؍سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ میں گیند بازوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے اشون نے کہاکہ آج کل کے گیندباز کو اس رفتار کے ساتھ خود کو ڈھالنا پڑ رہا ہے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ کھیل کے معاشی ماڈل کی وجہ سے ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ ہمیشہ ایک ہائی اسکورنگ فارمیٹ رہے گا۔ اس لئے گیندبازوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کبھی کبھی انفرادی طور پر وکٹیں لینا ثانوی ہو جاتا ہے اور انہیں ایک ٹیم کے طور پر مل کر شکار کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: عالمی کپ ۲۰۲۶ء: ماہرِ معاشیات کا دعویٰ، نیدر لینڈز چیمپئن بنے گا

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اب ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں گیندباز اور بلے باز دونوں کو صرف ہر سیزن یا ہر میچ کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہر گیند پر ایک ’پرابلم سالور‘ (مسئلہ حل کرنے والا) بننا ہوگا۔ جب کھلاڑی اس ذہنیت کو اپنائیں گے تو کارکردگی کا ایک الگ ہی معیار دیکھنے کو ملے گا۔ 
آسٹریلیا کے خلاف تاریخی گابا ٹیسٹ میں انجری کے باعث نہ کھیل پانے کا تذکرہ کرتے ہوئے اشون نے کہا کہ میں وہ میچ ہر حال میں کھیلنا چاہتا تھا۔ میں نے صبح وارم اپ کے لئے چکر بھی لگایا لیکن میں درد کی وجہ سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ میچ نہ کھیلنے کا مجھے افسوس رہے گا لیکن میں پورے ۵؍دن وہاں موجود رہا اور ٹیم کا حوصلہ بڑھاتا رہا۔ انہوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہاکہ روی بھائی ایسے میچوں کے دوران بالکل ’باکس آفس‘ (سنسنی خیز) ہوتے ہیں۔ ایک بار وہ شدید غصے میں تھے، انہوں نے پانی کی بوتل اٹھائی اور ابھی گھونٹ بھرنے ہی والے تھے کہ میدان میں ایک کیچ چھوٹ گیا۔ انہوں نے غصے میں بوتل جھٹکے سے پھینکی، ایک کھلاڑی نے نیچے جھک کر خود کو بچایا اور بوتل دیوار سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی۔ اس ٹیسٹ میچ کا ماحول واقعی زبردست تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK