فلم ساز پروسیت رائے، جنہوں نے جے دیپ اہلاوت کی مشہور سیریز ’’پاتال لوک‘‘ کی ہدایت کاری کی تھی، اب آنے والی سیریل کلر اسرار اور سنسنی پر مبنی تھرلر ’’راکھ‘‘ کی ہدایت کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 02, 2026, 10:01 AM IST | Mumbai
فلم ساز پروسیت رائے، جنہوں نے جے دیپ اہلاوت کی مشہور سیریز ’’پاتال لوک‘‘ کی ہدایت کاری کی تھی، اب آنے والی سیریل کلر اسرار اور سنسنی پر مبنی تھرلر ’’راکھ‘‘ کی ہدایت کر رہے ہیں۔
فلم ساز پروسیت رائے، جنہوں نے جے دیپ اہلاوت کی مشہور سیریز ’’پاتال لوک‘‘ کی ہدایت کاری کی تھی، اب آنے والی سیریل کلر اسرار اور سنسنی پر مبنی تھرلر ’’راکھ‘‘ کی ہدایت کر رہے ہیں۔ اس سیریز میں سونالی بیندرے، علی فضل، عامر بشیر اور راکیش بیدی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’’راکھ‘‘ ایک آنے والی ’’پرائم ویڈیو‘‘ سیریز ہے۔
راکھ کا ٹریلر جاری
ٹریلر میں علی فضل ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھائی دیتے ہیں جو چند اسکول کے طلبہ کی گمشدگی اور قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سونالی بیندرے ایک استاد اور لاپتہ بچوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ عامر بشیر سابق فوجی افسر اور بچوں کے والد کے کردار میں ہیں۔ جب پولیس افسر اغوا اور قتل کے پیچھے چھپے راز کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ایک سیریل کلر آزاد گھوم رہا ہے۔
علی فضل اور سونالی بیندرے کا’’راکھ‘‘ کے بارے میں اظہارِ خیال
شو کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے علی فضل نے کہا’’جب پہلی بار مجھے ’’راکھ‘‘ کی پیشکش کی گئی تو میں نے اسے ایک روایتی تفتیشی کرائم تھرلر سمجھا، لیکن جیسے ہی میں نے اس کی اسکرپٹ پڑھی، میں اس میں پوری طرح کھنچتا چلا گیا۔ انوشا، سندیپ اور پروسیت نے ایک ایسی کہانی تخلیق کی ہے جو کئی پرتوں پر مشتمل، جذباتی طور پر شدید اور حقیقت پسندی سے بھرپور ہے۔‘‘ اپنے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا’’جے پرکاش ایک خاموش طبع پولیس افسر ہے۔ اس کے ذہن اور مشتبہ افراد کے نفسیاتی پہلوؤں کو سمجھنا میرے لیے بہت دلچسپ تھا۔ وہ خامیوں سے بھرپور، اندرونی کشمکش کا شکار اور تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی ماحول میں خود کو ثابت کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ ’’راکھ‘‘ کو منفرد بنانے والی بات یہ ہے کہ یہ صرف پولیس تفتیش کی کہانی نہیں بلکہ کرداروں کے نفسیاتی مطالعے پر بھی مبنی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ہندوستان اور دنیا بھر کے ناظرین کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوگی۔‘‘
سونالی بیندرے نے کہا کہ ’’راکھ‘‘ مجھے ایسے وقت میں ملی جب میں ان کہانیوں کے انتخاب کے بارے میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہوں جن کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ مجھے اس کی گہرائی اور جذباتی پیچیدگی نے اپنی طرف متوجہ کیا۔ اگرچہ یہ ایک تھرلر ہے، لیکن اس کے دل میں ایک نہایت انسانی کہانی موجود ہے۔ اس سیریز نے مجھے بطور اداکار ایسے جذباتی پہلوؤں کو دریافت کرنے کا موقع دیا جنہیں میں نے پہلے کبھی نہیں چھوا تھا۔ مونا ایک ایسا کردار ہے جو کمزوری اور خاموش طاقت دونوں کا امتزاج ہے اور اسے نبھانا میرے لیے انتہائی اطمینان بخش تجربہ تھا۔ پروسیت، انوشا اور سندیپ کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات تھی، اور میں ان کی حساس اور دیانت دار کہانی سنانے کی صلاحیت کی شکر گزار ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اس کہانی سے اتنا ہی متاثر ہوں گے جتنا ہم اسے تخلیق کرتے ہوئےہوئے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:تعلیمی نظام میں بدعنوانیوںکیخلاف ملک گیر مظاہرہ کا اعلان
راکھ کی کہانی، کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ
’’راکھ‘‘ کی سرکاری اطلاع اس طرح ہے: ’’راکھ‘‘ ایک خوفناک جرائم کی تفتیش پر مبنی کہانی ہے جس کا آغاز دہلی میں دو نوجوانوں کی گمشدگی اور قتل سے ہوتا ہے۔ یہ کہانی ۱۹۷۸ء میں پیش آتی ہے، جب اس نوعیت کے وحشیانہ جرائم نہایت نایاب اور حیران کن سمجھے جاتے تھے۔ سیریز قاتلوں کی تلاش کے لیے شروع کی جانے والی مسلسل اور بے رحم مہم کی پیروی کرتی ہے، جبکہ جرم کے پیچھے موجود افراد کی پریشان کن ذہنیت کا بھی جائزہ لیتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ٹام ہالینڈ نے ’’اسپائیڈر مین‘‘ سے ممکنہ رخصتی کا اشارہ دیا
سیریز کی کاسٹ میں علی فضل، سونالی بیندرے، عامر بشیر، آکاش ماکھیجا، رمندیپ یادو، دیویا شرما، ویوان شرما، انشُل چوہان، راکیش بیدی اور دیبیندو بھٹاچاریہ شامل ہیں۔ ’’راکھ‘‘کی ہدایت کاری اور ایگزیکٹیو پروڈکشن پروسیت رائے نے کی ہے جبکہ اسے انوشا نندکمار اور سندیپ ساکیت نے تخلیق، تحریر اور مشترکہ ہدایت کاری کی ہے۔ شو کے مکالمے آیوش ترویدی نے لکھے ہیں۔’’راکھ‘‘ ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء سے پرائم ویڈیو پر نشر کی جائے گی۔