Inquilab Logo

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے یکروزہ میچ میں بارش کا رخنہ

Updated: July 24, 2021, 2:10 PM IST | Agency | Colombia

ہندوستان کی نوجوان ٹیم ۲۲۵؍رن پر آؤٹ ۔ بارش کی وجہ سے میچ میں ۳؍اوور کم کرنے پڑے ۔ پرتھوی شا نصف سنچری سے محروم

Prithvi Shaw.Picture:INN
پرتھوی شا۔۔تصویر: آئی این این

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان جمعہ کو ہونے والے تیسرے یکروزہ میچ میں بارش نے رخنہ ڈالا او ر اسے روکنا پڑ گیا تھا۔ ۲۵؍ویں اوور میں بارش نے مداخلت کردی اور پھر تقریباً ایک گھنٹہ کا کھیل اس کی وجہ سے متاثر رہاجس  سے امپائرس نے ۳؍اوورس کم کرتے ہوئے اسے ۴۷؍اوور کا میچ کردیا ۔ ہندوستان نے ۴۳ء۱؍اوور میں ۲۲۵؍ رن بنائے۔کاپی پرنٹ میں جانے تک سری لنکا نے تیسرے اوور میں بغیر نقصان کے ۱۶؍رن بنالئےتھے۔ اویشکا فرنانڈو ۱۴؍ اور منود بھانو کا ۲؍ رن بناکر کریز پر تھے۔  اس سے قبل  ہندوستان کے کپتان شکھر دھون نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف تیسرے اورآخری ایک روزہ میچ میں  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیاتھا۔ شکھردھون جلدی آؤٹ ہوگئے اور پویلین لوٹنے سے قبل ۱۳؍ رن بنائے۔ اس کے بعد اوپنر پرتھوی شا اور اپنا پہلا یکروزہ میچ کھیلنے والے سنجو سیمسن نے اچھی بلے بازی کی۔ شا اس میچ میں نصف سنچری بنانے سے محروم رہے اور ۴۹؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۴۹؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعدسیمسن بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ ۴۶؍گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۶؍رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ منیش پانڈے  ۱۱؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔  ہاردک پانڈیا ۱۹؍رن کے نجی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK