Inquilab Logo Happiest Places to Work

رمیش بابو پرگنانندھا فائنل راؤنڈ میں پہنچے، اساؤبایوا نے خاتون زمرے کا خطاب جیتا

Updated: June 05, 2026, 7:59 PM IST | Oslo

ہندوستان کے پرگنانندھا رمیش بابو نے ناروے چیس۲۰۲۶ء کے نویں راؤنڈ میں ہم وطن گوکیش ڈوماراجو کو ہرا کر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

Asaubaeva.Photo:X
اساؤبایوا۔۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کے پرگنانندھا رمیش بابو نے ناروے چیس ۲۰۲۶ء کے نویں راؤنڈ میں ہم وطن گوکیش ڈوماراجو کو ہرا کر جمعہ کے روز فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسری طرف بیبیسارا اساؤبایوا نے خاتون زمرے کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ورلڈ نمبر وَن میگنس کارلسن کے خلاف ویسلی سو کا کلاسیکل گیم برابری (ڈرا) پر ختم ہوا۔ اس کے بعد سو نے آرماگیڈن گیم جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا اور فائنل راؤنڈ سے قبل اپنی برتری برقرار رکھی۔

پرگنانندھارمیش بابو نے دن کی سب سے اہم کلاسیکل جیت حاصل کی اور کالے مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ورلڈ چیمپئن گوکیش ڈوماراجو کو شکست دی۔ ایک مشکل مقابلے کے مڈل گیم میں گوکیش پر دباؤ بنانے کے بعد پرگیانند نے کھیل پر کنٹرول حاصل کیا اور اعتماد کے ساتھ فتح درج کی۔ اس جیت سے پورے۳؍ پوائنٹس حاصل کر کے پرگنانندھا کے۱۵؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں سب سے آگے چل رہے ویسلی سو سے محض آدھا پوائنٹ پیچھے ہیں۔علی رضا فیروزہ بھی خطابی دوڑ میں مضبوطی سے بنے ہوئے ہیں۔ ونسنٹ کیمر کے خلاف ایک مشکل کلاسیکل گیم سے ابھرنے کے بعد،علی رضا  نے آرماگیڈن میں کامیابی حاصل کر کے اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔ کیمر نے کلاسیکل گیم میں طویل وقت تک دباؤ بنائے رکھا لیکن علی رضا ے سمجھداری سے دفاع کر کے خطاب جیتنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔

یہ بھی پڑھئے:ویزا مسائل کی نذر ہوا فٹ بال کا جنون، ایرانی مداح ورلڈ کپ کے میچز سے محروم


نویں راؤنڈ کے بعد کی صورتحال: ویسلی سو ۵ء۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ناروے چیس میں سب سے آگے ہیں۔ پرگنانندھا ۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ علی رضا فیروزہ۵ء۱۴؍ پوائنٹس لے کر ان کے ٹھیک پیچھے تیسرے مقام پر ہیں۔بیبیسارا اساؤبایوا نے ایک راؤنڈ باقی رہتے ہوئے ہی `ناروے چیس ویمن  کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اساؤبایوا کا انا مجیچک کے خلاف کلاسیکل گیم ڈرا رہا۔ بعد میں مجیچک نے کالے مہروں کے ساتھ آرماگیڈن گیم ڈرا کھیل کر آرماگیڈن قوانین کے تحت فیصلہ کن جیت حاصل کی اور اضافی پوائنٹ حاصل کیا، لیکن اس نتیجے کے باوجود ٹاپ پر اساؤبایوا کی برتری برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے گوری اسپریٹ سے شادی کی تصدیق کر دی، تاریخ بھی سامنے آ گئی


  خواتین کے مقابلے میں ژو جينر نے کلاسیکل گیم میں واحد فیصلہ کن جیت درج کی۔ انہوں نے کالے مہروں سے کھیلتے ہوئے ہندوستان کی دیویا دیشمکھ کو شکست دی۔ مقابلے کے درمیان کے سنسنی خیز دور میں ژو نے اپنا دباؤ بنائے رکھا اور جب دیویا ٹائم ٹربل (وقت کی کمی) سے جوجھ رہی تھیں، تو ژو نے اس کا فائدہ اٹھا کر فتح حاصل کی۔ اس جیت سے انہیں ۳؍ اہم پوائنٹس ملے اور وہ دوسرے مقام پر پہنچ گئیں۔
  ہندوستان کی ہمپی کونیرو اور موجودہ خاتون ورلڈ چیمپئن جو وینجن کے درمیان کلاسیکل گیم ڈرا رہا۔ اس کے بعد جو وینجن نے کالے مہروں سے آرماگیڈن گیم جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔   بیبیسارا اساؤبایوا ۵ء۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ناروے چیس ویمن  میں سب سے آگے ہیں اور انہوں نے پہلا مقام پکا کر لیا ہے۔ ژو جينر ۱۳؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انا مجیچک ۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK