Inquilab Logo

رنجی ٹرافی : پرتھوی شا ءکی ریکارڈ ٹرپل سنچری ،آسام پر دباؤ

Updated: January 12, 2023, 11:33 AM IST | Guwahati

رن ۳۷۹بنائے،رنجی ٹرافی میں دوسرا سب سے بڑا اِسکور،سنجے منجریکر کا ریکارڈ توڑ دیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

ممبئی کے پرتھوی شاء نے رنجی ٹرافی کرئیر کی پہلی ٹرپل سنچری بنائی۔ انہوں نے۳۸۲؍ گیندوں پر۳۷۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ یہ رنجی ٹرافی کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی اننگ ہے۔ ان سے پہلے بی بی نمبالکر نے۴۹-۱۹۴۸ء کے سیزن میں مہاراشٹر کیلئے ۴۴۳؍رن کی ناقابل تسخیر اننگ کھیلی تھی۔ پرتھوی کا اسکور رنجی ٹرافی میں کسی سلامی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔انہوں نے تریپورہ کے سمیت گوہیل کا ریکارڈ توڑا۔ گوہیل نے۲۰۱۶ء میں ۳۵۹؍رن کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی تھی۔
؍  ۳۲۶گیندوں پر ٹرپل سنچری،صرف۴؍ سکسر
 رنجی ٹرافی راؤنڈ۵؍کا میچ ممبئی اور آسام کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔ منگل کو ممبئی نے پہلے  بلے بازی کرتے ہوئے۲؍ وکٹ پر۳۹۷؍ رن بنائے۔ پرتھوی اس وقت۲۴۰؍ پر ناٹ آؤٹ تھے۔ بدھ کو پہلے سیشن میں انہوں  نے ۳۲۶؍ گیندوں میں اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی اور۳۷۹؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز میں انہوں نے۴۹؍ چوکے اور۴؍ چھکے لگائے۔یہ رنجی ٹرافی میں ان کا بہترین اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ۲۰-۲۰۱۹ء کے رنجی سیزن میں بڑودہ کے خلاف۲۰۲؍ رن بنائے تھے۔
 ممبئی نے پرتھوی شاکی طوفانی ٹرپل سنچری اور اجنکیا  رہانے کے ۱۹۱؍ رنوں کی بدولت بدھ کو رنجی ٹرافی کے گروپ بی کے میچ کے  دوسرے دن آسام کے خلاف۴؍ وکٹوں کے نقصان پر۶۸۷؍ رن کا بڑا اسکور بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی ۔ آسام نے دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے ایک وکٹ کے نقصان پر۱۲۹؍ رن  بنائے۔ اوپنر شبھم منڈل۴۰؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئےحالانکہ راہل ہزاریکا(۶۰)  اور رشو داس(۲۶)  وکٹ پر موجود رہے۔
 شا نے۹۸ء۹۶؍ کے مضبوط اسٹرائیک ریٹ  کے ساتھ صرف۳۸۳؍ گیندوں میں ۳۷۹؍ رن بنائے۔انہوں نے اپنی اننگز میں۴۹؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگائے۔اس کے ساتھ، شا  نے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔   سب سے   بڑا سکور (۴۴۳) مہاراشٹر کے بی بی نمبالکر نے۱۹۴۸ء میںبنایا تھا۔ پرتھوی شا  نے رنجی ٹرافی میں ممبئی کیلئے سب سے زیادہ رن کا سنجے منجریکر(۳۷۷)کا۳۲؍ سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
 کپتان اجنکیا رہانے نے بھی شا کا  ساتھ دینے کیلئے سنچری بنائی، حالانکہ وہ اپنی ڈبل سنچری سے ۹؍ رن دور  رہے۔ رہانے نے شا کے ساتھ۴۰۱؍ رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے۳۰۲؍ گیندوں پر۱۵؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۱۹۱؍ رن بنائے۔ ریان پراگ نے  دونوں بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کیں۔شا نے اس ریکارڈ ساز ٹرپل  سنچری کے ساتھ بی سی سی آئی کے دروازے پر دستک دی ہے جسے آسٹریلیا کے  خلاف ۴؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK