Inquilab Logo

ریئل کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی

Updated: June 01, 2023, 12:34 PM IST | Riyadh

سعودی فٹبال کلب الاتحاد کی فرنچ فٹبالر کو۲؍  سالہ معاہدے کیلئے ۲۱۴؍ ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش

photo;INN
تصویر :آئی این این

:ریئل میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے۲۰۰؍ ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ ریئل  کے اسٹرائیکر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے فرنچ فٹبالر کو۲؍  سالہ معاہدے کیلئے ۲۱۴؍ ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
 ۳۵؍ سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب  ریئل  میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کئے تھے  تاہم  انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لئے فٹبالر   سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں۔
    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدا میں الاتحاد کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا تاہم دوبارہ زیادہ قیمت پر سعودی عرب جانے پر غور کررہے ہیں۔کریم بینزیما نے۲۰۰۹ء میں اولمپک سے  ریئل  میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے۶۴۷؍ میچوں میں۳۵۳؍ گول اور ۱۶۵؍ معاونت کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر۲۳ ۔۲۰۲۲ء کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض۴۲؍ مقابلوں میں۳۰؍ گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔فرانسیسی فٹبالر اگر یہ  پیشکش  قبول کرتے ہیں تو وہ رونالڈو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے۔ رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائٹیڈچھوڑ کر۲۰۰؍ ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے۔
 خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہی سعودی لیگ میں اپنا نام درج کروالیا ہے اور انہوں نے ایک سیزن مکمل کرلیاہے۔ وہ النصر کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی الہلال فٹبال کلب نے لیونل میسی کو بھی بھاری رقم کی پیشکش کردی ہےحالانکہ میسی کے تعلق سے ابھی تک چیزیں واضح نہیں ہوسکی ہیں۔ بارسلونا انہیں دوبارہ کلب میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK