Inquilab Logo

فائنل میں پہنچنے کا دعویٰ مضبوط کرنے کیلئے ریئل میڈرڈ اور مانچسٹرسٹی آج مد مقابل

Updated: May 09, 2023, 1:14 PM IST | Madrid

یوئیفا چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں ریئل میڈرڈ کی ٹیم کو گھریلو میدان کا فائدہ۔ سٹی کے کھلاڑی بھی مقابلے کیلئے تیار

Real Madrid`s players practice at Luka Modrić
ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی لوکاماڈرچ پریکٹس کرتے ہوئے

یوئیفا چمپئن  لیگ میں نئے راؤنڈ کے ساتھ منگل کو فٹبال کا ایکشن نظر آنے والا ہے۔  منگل کی دیر رات ریئل میڈرڈ کے گھریلو میدان پر اس کا مانچسٹر سٹی سے مقابلہ ہونے والا ہے۔ یوئیفا چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور ایک دوسرے پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کا دعویٰ مضبوط کرنا چاہیں گی۔ 
 اس وقت مانچسٹر سٹی کی ٹیم زبردست فارم میں ہے اور اس نے انگلش پریمیر لیگ میں آرسنل فٹبال کلب کو پوائنٹ ٹیبل پر نمبروَن پوزیشن سےبے دخل کرکے نمبروَن پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کے چمپئن شپ جیتنے کے امکانات زیادہ روشن ہو گئے ہیں کیونکہ آرسنل کی ٹیم اس سے پیچھے ہے۔اس کامیابی سے مانچسٹر سٹی کے حوصلے کافی بلند ہیں۔   
 دوسری طرف ریئل میڈرڈ فٹبال کلب  اس وقت لا لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر  دوسرے نمبر پر ہے اور اس سیزن میں اب تک کافی متاثر کن رہا ہے۔ لاس بلانکوس کے نام سے مشہور ریئل میڈرڈ نے ہفتے   کے آخر میں کوپا ڈیل رے کے فائنل میں اوساسونا کو۱۔۲؍ سے شکست دی تھی جس سے  اس   کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ریئل میڈرڈ کے سبھی کھلاڑی فارم میں ہیں اور مسلسل گول کررہے ہیں۔ چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ ریئل کے میدان سنٹیاگو برنابیو میں ہونے والا ہے اس لئے اسے گھریلو میدان کا فائدہ ہوگا۔  
  مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے لالیگا میں بارسلونا کی کوچنگ بھی کی تھی اور وہ ریئل میڈرڈ کی حکمت عملی سے واقف ہوں گے۔ منگل کو ہونے والے میچ میں وہ بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہی میدان پر اتریں گے۔ پیپ گارڈیالا نے ایک مضبوط ٹیم ترتیب دی ہے اور وہ ریئل کو اس کے میدان پر شکست دینے کے تعلق سے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے پریمیر لیگ میں لیڈس یونائٹیڈ کو شکست دینے کے بعد کہا تھا کہ اس بار ہم چمپئن لیگ کا خطاب جیت کر ہی آئیں گے۔ انہوں نے کہاتھا کہ ہماری ٹیم ایک مضبوط حریف کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ خیال رہےکہ اس وقت سٹی کے پاس ارلنگ ہالینڈ جیسا گول اسکورر کھلاڑی ہے جو اس وقت ای پی ایل میں ٹاپ اسکورر ہے۔ اس کے ساتھ مڈفیلڈ میں ایلکائی غندوغان اور کیون ڈی برائن بھی موجود ہیں۔ 

manchester Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK