Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن لیگ میں ریئل میڈرڈ، آرسنل اور مانچسٹر یونائٹیڈ کی فتح

Updated: October 26, 2023, 12:59 AM IST | Agency | Paris

اسپینی کلب ریئل نے براگا کو مات دی۔ آرسنل نے سیویلا فٹبال کلب کو شکست دےدی۔ یونائٹیڈ نے جدوجہد کے بعد کوپین ہیگن کو ہرا دیا۔

The Real Madrid player can be seen taking a kick
ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کو کک لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے

یوئیفا چمپئن لیگ میں منگل کی دیر رات ہونے والے میچوں میں ریئل میڈرڈ فٹبال  کلب، آرسنل اور مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلبوں کو کامیابی ملی۔ ان فٹبال کلبو ںنے اس جیت کے ساتھ ہی  ۳۔۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 
 ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے بیرون شہر ہونے والے اپنے میچ میں ایس سی براگا کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ریئل نے پہلے ہی  صفر۔۲؍گول کی برتری  حاصل کرلی تھی۔ ریئل کی جانب سے پہلا گول راڈریگو نے ۱۶؍ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد ۶۱؍ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی جے بیلنگھم نے دوسراگول کرکے اسکور صفر۔۲؍ کردیا۔میچ کے ۶۳؍ویں منٹ میں  براگا کی ٹیم نے تیزی دکھائی اور اسے اس کا فائدہ ہوا۔ ۶۳؍ویں منٹ میں اے دیالو نے اس کی جانب سے ایک گول کیا۔ میچ کے اختتام تک کوئی اورگول نہیں ہوسکا ریئل نے یہ میچ ۱۔۲؍گول سے جیت لیا۔ 
 آرسنل فٹبال کلب نے چمپئن لیگ کے میچ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ اس نے اسپین کے مضبوط فٹبال کلب سیویلا کو  ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ چمپئن لیگ کے گروپ بی کے میچ میں پہلا آرسنل کی جانب سے فرسٹ ہاف کے انجری ٹائم میں ہوا۔ جی مارٹی نیلی نے گیبرئیل جیزس کی مدد سے پہلا گول کیا۔ میچ کے ۵۳؍ویں منٹ میں گیبرئیل جیزس نے آرسنل کی ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے جیت یقینی کردی تھی۔ سیویلا نے اس شکست سے بچنے کیلئے تیزی دکھائی اور ۵۸؍ویں منٹ میں ایک گول کیا۔ این گڈیلج نے ایوان راکیٹچ کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ حالانکہ اس گول ٹیم کی شکست کا فرق کم ہوا۔ میچ کے آخر میں اسکور ۱۔۲؍گول رہا۔ 
 چمپئن لیگ میں منگل کی دیر رات ہونے والے ایک میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنی  پڑی ۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا اور سیکنڈ  ہاف میں بھی مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم کو گول کرنے کے کافی انتظار کرنا پڑا۔ ۷۲؍ویں منٹ میں ایچ ماگیرے نے کرسٹین ایرکسن کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔ میچ کے انجری ٹائم میں کوپین ہیگن کی ٹیم کو پنالٹی ملی تھی لیکن اس کے کھلاڑی جے  لارسن  نے اسے ضائع کر دیا۔    میچ کے اختتام پر اسکور ۱۔۲؍گول تھا اور یونائٹیڈ کو پورے ۳؍پوائنٹس ملے۔
 چمپئن لیگ میں گروپ ڈی کے میچ میں  ریئل سوسائڈیڈ فٹبال کلب کو جیت کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔ بینفیکا نے اسے اپنے گھریلو میدان گول کرنے کیلئے جدوجہد پر مجبور کردیا تھا۔ریئل سوسائڈیڈ کی جانب سے واحد گول بی مینڈیز نے ۶۳؍ویں منٹ میں کیا اور ٹیم کو فاتح بنایا۔ اٹلی کے فٹبال کلب   نیپولی نے یونین برلن کو اس کے ہی میدان پر ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔ نیپولی کی جانب سے راسپڈوری نے واحد گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK