Inquilab Logo

فرینچ اوپن میں ندال کی کمی شدت سے محسوس کی جائےگی:راجر فیڈرر

Updated: May 26, 2023, 1:29 PM IST | Paris

سوئزرلینڈ کے سابق نمبر ون ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے کہا ہےکہ وہ اس سال فرینچ اوپن میں رافیل ندال کی کمی شدت سے محسوس کریں گے

Rafael Nadal
رافیل ندال

 سوئزرلینڈ کے سابق نمبر ون ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے کہا  ہےکہ وہ اس سال  فرینچ اوپن میں رافیل ندال کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔ فیڈرر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کلے کورٹ  ٹورنامنٹ میں  ندال کا شاندار ریکارڈ تمام کھیلوں کی تاریخ میں سب سے غیر معمولی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ ندال رولاں گیروں کا خطاب ریکارڈ ۱۴؍بار جیت چکے ہیں۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار   ندال نے پچھلے ہفتے  فرینچ اوپن سے  دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ان کے پیر میں چوٹ لگی ہے اور وہ پوری طری سے فٹ نہیں ہیں۔  اسپین کے کھلاڑی نے  ۲۰۰۵ء سے اب تک  پہلی بار ایک سیزن کے۲؍بڑے ٹورنامنٹ سے نام واپس لیا ہے۔
  ندال نے فرینچ اوپن میں ۶؍ بار  راجرفیڈرر کا مقابلہ کیا اور ہر موقع پر جیتا ہے جس میں ۴؍ فائنل بھی شامل  ہیں۔ فیڈرر سے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کیلئے منعقدہ سیشن  میں  ندال کے اس سال پیرس میں نہ کھیلنے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔۲۰؍  بار  گرینڈ سلیم جیتنے والے  راجر فیڈررنے کہا’’ہاں، میں انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا  چاہتا تھا۔فرینچ اوپن میں ندال کا تمام کھیلوں کی تاریخ کے ناقابل یقین ریکارڈوں میں سے ایک ہے۔‘‘ راجر فیڈرر نے یہ بھی کہا کہ میں ندال کیلئے خوش ہوں کہ وہ اپنے آپ کو وہ وقت دے رہے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہوکر واپس  کورٹ پر آئیں۔‘‘رافیل ندال کے ساتھ ان کے پسندیدہ میچ کے بارے میں پوچھنے پر، سوئس کھلاڑی نے ۲۰۰۸ءکے رولاں گیروں کا فائنل بتایا جس میں وہ  ندال سے ہار گئے تھے۔ فیڈرر نے لکھا’’ فرینچ اوپن  ۲۰۰۸ءمیں رافا کے خلاف ان کا شاندار میچ تھا۔‘‘  دریں اثناگزشتہ ستمبر میں ریٹائر ہونے کے بعد یہ افواہ تھی کہ راجر فیڈرر جلد ہی کمنٹیٹر کے طور پر کام کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے تمام قیاس آرائیوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ان کا اس سال کمنٹیٹری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK