Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل ٹینس اسٹار رافیل نڈال کوشاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا

Updated: May 26, 2025, 4:13 PM IST | Paris

پیرس کے رولان گیروس اسٹیڈیم میں ۲۵؍ مئی ۲۰۲۵ءکو فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل ٹینس کے عظیم کھلاڑی رافیل نڈال کو ایک جذباتی تقریب میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے بھی موجود تھے۔

Former tennis player and record French Open winner Rafael Nadal, along with Roger Federer, Novak Djokovic and Andy Murray, during the ceremony. Photo: INN.
سابق ٹینس کھلاڑی اور ریکارڈ فرنچ اوپن کے فاتح رافیل نڈال، راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے ساتھ تقریب کے دوران۔ تصویر: آئی این این۔

پیرس کے رولان گیروس اسٹیڈیم میں ۲۵؍ مئی ۲۰۲۵ءکو فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل ٹینس کے عظیم کھلاڑی رافیل نڈال کو ایک جذباتی تقریب میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ’’کنگ آف کلی‘‘ کے لقب سے مشہور نڈال نے اس گرینڈ سلیم میں ریکارڈ۱۴؍ مرتبہ کامیابی حاصل کی اور ان کی خدمات کو سراہنے کیلئے کورٹ فلپ شاتریئر پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ۱۵؍ ہزار سے زائد شائقین نے ’’Merci Rafa‘‘ کے سرخ ٹی شرٹس پہن کر شرکت کی جبکہ نڈال کے دیرینہ حریف اور دوست راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نڈال کی زندگی اور کریئر پر مبنی ایک چار منٹ کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں ان کی۲۰۰۵ء کی پہلی فتح سے لے کر ۲۰۲۲ءکی آخری کامیابی تک کے لمحات کو سمیٹا گیا۔ نڈال نے اپنے خطاب میں فرانس، شائقین اور خاص طور پر اپنے چچا اور کوچ ٹونی نڈال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 

تقریب کے اختتام پر نڈال کے اعزاز میں کورٹ پر ایک یادگاری تختی نصب کی گئی جس میں ان کے جوتے کا نشان، دستخط اور فرنچ اوپن ٹرافی کی تصویر شامل تھی۔ یہ تختی کورٹ کے نیٹ کے قریب زمین میں نصب کی گئی جو ان کی۱۴؍ فتوحات کی دائمی یادگار بن گئی۔ نڈال نے اپنی تقریر میں کہا: ’’یہاں میں نے خوشی، غم، جیت اور ہار سب کچھ محسوس کیا۔ یہ کورٹ میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے اور میں اس محبت اور احترام کیلئے شکر گزار ہوں جو مجھے یہاں ملا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں کسی نمائشی میچ کے ذریعے کورٹ پر واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی اکیڈمی اور کاروباری مصروفیات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نڈال نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا کر شائقین کو الوداع کہا، جو اس لمحے کو مزید جذباتی بنا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف نڈال کی شاندارکریئر کا اعتراف تھی بلکہ ٹینس کی دنیا میں ان کی لازوال خدمات کا جشن بھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK