سونی اسپورٹس نیٹ ورک فرینچ اوپن ۲۰۲۶ء کی بھرپور کوریج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ۲۴؍ مئی ۲۰۲۶ء سے شروع ہونے والے اس گرینڈ سلیم کے مقابلے کِلے کورٹ (مٹی کے میدان) پر کھیلے جائیں گے۔
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 7:03 PM IST | New delhi
سونی اسپورٹس نیٹ ورک فرینچ اوپن ۲۰۲۶ء کی بھرپور کوریج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ۲۴؍ مئی ۲۰۲۶ء سے شروع ہونے والے اس گرینڈ سلیم کے مقابلے کِلے کورٹ (مٹی کے میدان) پر کھیلے جائیں گے۔
سونی اسپورٹس نیٹ ورک فرینچ اوپن ۲۰۲۶ء کی بھرپور کوریج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ۲۴؍ مئی ۲۰۲۶ء سے شروع ہونے والے اس گرینڈ سلیم کے مقابلے کِلے کورٹ (مٹی کے میدان) پر کھیلے جائیں گے، جسے ہندوستان بھر کے ٹینس شائقین لائیو دیکھ سکیں گے۔
ٹورنامنٹ کی لائیو کوریج سونی اسپورٹس کے مختلف چینلز اور سونی لائیو پر دستیاب ہوگی۔ شائقین کی سہولت کے لیے یہ نشریات اردو/ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو اور کنڑ زبانوں میں پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے : دہلی ہائی کورٹ نے ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دینے پر ڈبلیو ایف آئی کو ڈانٹ پلائی
ٹورنامنٹ کے تجربے کو یادگار بنانے کے لیے سونی اسپورٹس نے نامور ٹینس ستاروں پر مشتمل پینل تشکیل دیا ہے۔ گرینڈ سلیم چیمپئن ثانیہ مرزا اور تجربہ کار کھلاڑی سومدیو دیورمن کھیل کی باریکیوں اور تکنیکی پہلوؤں پر گہرا تجزیہ پیش کریں گے۔ایکسٹرا سرو نامی شو کی میزبانی سومدیو دیورمن اور ویدیکا آنند کریں گے، جس میں کھیل سے وابستہ دلچسپ کہانیاں اور معلومات شیئر کی جائیں گی۔ ثانیہ مرزا ٹورنامنٹ کے آخری ہفتے میں اس پینل کا باقاعدہ حصہ بنیں گی۔
ہیمبرگ اوپن ٹینس،ایلکس ڈی مینورمینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
آسٹریلیا کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔۱۷؍ سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ۲۴؍ سالہ اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔
آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو۰۔۶؍ اور۳۔۶؍ ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں فاتح ایلکس ڈی مینور کا مقابلہ امریکی کھلاڑی ٹامی پال سے ہوگا۔