Inquilab Logo

شاہد آفریدی پاکستان سپرلیگ ۶؍ کے بقیہ میچوں سے باہر

Updated: May 26, 2021, 5:11 PM IST | Agency | Dubai

ملتان سلطانس ٹیم کیلئے کھیلنے والے شاہد آفریدی کی کمر میں تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹرو ںنے آرام کا مشورہ دیا

Shahid Afridi. Picture:INN
شاہد آفریدی۔تصویر :آئی این این

اکستانی ٹیم  کے سابق کپتان شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل ۶؍ کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔  پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانس کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)۶؍سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانس کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔
    شاہد آفریدی  پی ایس ایل۶؍ کے بقیہ میچ  کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کررہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا۔ ڈاکٹرس نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ۶؍کے ۴؍ میچ میں ملتان سلطانس کی نمائندگی کی تھی، ان کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانس کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔   شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں مایوسی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے تاہم ان کی تمام تر  نیک تمنائیں ملتان سلطانس  کے ساتھ ہیں۔ دوسری طرف عمر امین اور برینڈن کنگ  اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کا۲۰؍ رکنی اسکواڈ مکمل ہوگیا ہے۔ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضر ت اللہ زازائی، ثمین گل اور خالد عثمان کو بحیثیت ریزرو کرکٹرس اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) نے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کے سبب کوئٹہ  کے تیز گیندباز نسیم شاہ کو پی ایس ایل سے معطل کر دیا ہے۔ در اصل ۱۸؍ برس کے شاہ ابوظہبی روانہ ہونے سے قبل لاہور میں ٹیم ہوٹل میں پرانی کورونانگیٹیورپورٹ لے کر پہنچ گئے تھے جبکہ باقی پی ایس ایل میچوں کے لیے جاری کورونا پروٹوکول کے مطابق کراچی اور لاہور سے چارٹر پراوزوں کے ذریعے ابوظہبی جانے والے تمام کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ کی تازہ رپورٹ (جو ۴۸؍ گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو) لے کرآنے کیلئے کہا گیا تھا۔ اسی وجہ سےانہیں معطل کر دیا گیا ہے اور اب وہ کوئٹہ گلیڈیئٹرس   کے ساتھ ابو ظہبی نہیں جائیں گے۔  پی ایس ایل کے ڈائریکٹر اور کمرشیل سربراہ بابر حامد نے ایک بیان میں کہا’’دل پر بوجھ رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں اس بار صحت و سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  پی سی بی ایک نوجوان تیز گیندباز کو اپنے بڑے ٹورنامنٹ سے باہر کرکے اچھا محسوس نہیں کر رہا ہے لیکن اگر ہم ان کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی کو نظر انداز کریں گے تو ہم ممکنہ طور پر انعقاد کو خطرے میں ڈال دیں گیں۔ ہم اس فیصلے کو قبول کرنے کیلئےکوئٹہ گلیڈیئٹرس کی ستائش کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK