• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آخری میچ میں بھی سری لنکا شکست سے دوچار،انگلینڈ کا کلین سویپ

Updated: February 04, 2026, 8:10 PM IST | Columbo

سری لنکا کی تپتی دھوپ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے وہ کر دکھایا جس کی توقع شاید خود سری لنکن ٹائیگرز کو بھی نہ تھی۔ تیسرے ٹی۲۰؍ میں انگلینڈ نے نہ صرف میزبان ٹیم کو ۱۲؍ رنز سے دھول چٹائی، بلکہ سیریز بھی ۰۔۳؍ سے اپنے نام کر کے وائٹ واش کا تمغہ سینے پر سجا لیا۔

England Players.Photo:PTI
انگلینڈ کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

سری لنکا کی تپتی دھوپ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے وہ کر دکھایا جس کی توقع شاید خود سری لنکن ٹائیگرز کو بھی نہ تھی۔ تیسرے ٹی۲۰؍ میں انگلینڈ نے نہ صرف میزبان ٹیم کو ۱۲؍ رنز سے دھول چٹائی، بلکہ سیریز بھی ۰۔۳؍ سے اپنے نام کر کے  وائٹ واش  کا تمغہ سینے پر سجا لیا۔کھیل کا آغاز ہوا تو ایسا لگا جیسے انگلینڈ کی کشتی منجدھار میں پھنس گئی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ انگلش بیٹرز کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا، جہاں سری لنکن بولرز قہر بن کر ٹوٹے۔ چمیرا نے اپنی تباہ کن بولنگ سے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کے پرخچے اڑا دیے اور۵؍ وکٹ حاصل کر کے لنکا کی جیت کی  امید پیدا کر دی۔

یہ بھی پڑھئے:کولمبو کا موسم پاکستان کا ویلن بننے کو تیار: ورلڈ کپ سے اخراج کا خطرہ منڈلانے لگا

جب انگلینڈ کی ٹیم محض دہرے ہندسے تک پہنچنے کو ترس رہی تھی، تب سیم کرن (۵۸؍ رنز) دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔ ان کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے گرتے پڑتے ۱۲۸؍ رنز کا معقول ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ ۱۲۹؍ رنز کا ہدف سری لنکا کے لیے کوئی پہاڑ جیسا نہ تھا، لیکن انگلینڈ کے بولرز نے اسے `ناقابلِ تسخیر  بنا دیا۔ میچ کے ہیرو جیکب بیتھل ثابت ہوئے جنہوں نے صرف۱۱؍ رنز دے کر۴؍وکٹ لئے۔  خاص طور پر آخری ۸؍ گیندوں پر ان کا جادو ایسا چلا کہ سری لنکن بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے۔  ول جیکس نے بھی لنکا کی بنیادیں ہلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور  ۳؍ اہم شکار کیے۔ کوشل مینڈس (۲۶) اور پتھم نسانکا (۲۳) نے کوشش تو کی، لیکن کوئی بھی اننگز کو فنش لائن تک نہ لے جا سکا۔ پوری ٹیم ۱۱۶؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:منوج باجپائی کی ’’گھوس خور پنڈت‘‘ عنوان کے سبب تنازع کا شکار

ہندوستان نے بھوٹان کو آؤٹ کلاس کر دیا، فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکراؤ
ہندوستانی انڈر ۱۷؍ ویمن فٹبال ٹیم نے سیف انڈر ۱۹؍ ویمن چیمپئن شپ ۲۰۲۶ءکے اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان کو۰۔۸؍ سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ بدھ کے روز پوکھرا رنگشالا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں پرل فرنانڈیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ۱۶؍ویں، ۳۹؍ویں اور۴۱؍ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔ پریتیکا برمن نے ۲۵؍ویں اور ۹۰؍ویں منٹ میں دو گول داغے،  اس کے علاوہ علیشا لنگدوہ (۶؍ویں منٹ)، ابھستا بھسنیٹ (۱۰؍ویں منٹ) اور دیویانی لنڈا (۱۷؍ویں منٹ) نے ایک ایک گول کر کے ہندوستان کی برتری کو مزید مضبوط بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK