Inquilab Logo

اسپین میں ہاکی ٹورنا منٹ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

Updated: July 08, 2023, 1:09 PM IST | New Delhi

ہاکی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت سنگھ کو سونپی گئی۔ ٹیم میں ۲۴؍اراکین شامل

Captain Harmanpreet Singh
کپتان ہرمن پریت سنگھ

 اسپین میں۲۵؍جولائی سے شروع ہونے والے ۴؍ ملکوں کے ہاکی ٹورنامٹ کے لئے کپتان ہرمن پریت سنگھ ٹیم کی قیادت میں۲۴؍رکنی ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کار مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ نائب کپتان ہوں گے۔
 ہاکی انڈیا نے جمعہ کو۲۴؍رکنی ہندوستانی مردانہ ہاکی ٹیم کا اعلان کیا جو۲۵؍سے ۳۰؍ جولائی تک ٹیراسا ، اسپین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ہندوستان ۴؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ ، نیدرلینڈس اور میزبان اسپین کے خلاف کھیلے گا جو ہیرو ایشین چمپئن شپ چنئی۲۰۲۳ءسے پہلے ہندوستانی ٹیم کے لئے تیاری پروگرام کے طور پر کام کرے گا۔ ٹیم کی قیادت ٹاپ ڈریگ فلکر اور ڈیفینڈر ہرمن پریت سنگھ کریں گے اور نائب کپتان شاندار مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ کریں گے۔
 گول کیپر کی ذمہ داری راجیش پرٹو رویندرن ، اور کرشن بہادر پاٹھک کی شاندار جوڑی کو سونپی جائے گی ، جب کہ دفاعی فہرست میں ہرمن پریت سنگھ ، امیت روہیداس، جرمن پریت سنگھ ، من پریت سنگھ  اور سنجے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، بلجیم میںایف آئی ایچ پرو لیگ میچوں میں محروم رہنے  والے ڈیفینڈر ورون کمار اور نیلم سنجیو جینس کو ٹیم میں رکھا گیا ہے۔
 دریں اثناءمڈ فیلڈ کا کنٹرول ہاردک سنگھ ، ویویک ساگر پرساد، شمشیر سنگھ ، راج کمار پال جیسے توانا اورمتحرک کھلاڑیوں کے ذریعے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ  بلجیم میں ایف آئی ایچ پرو لیگ میچ میں شامل نہ ہونے کے بعد سمیت اور نیل کنٹھ شرما ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔
 فارورڈ لائن میں للت کمار اُپادھیائے، مندیپ سنگھ ، گرجنت سنگھ ، سکھجیت سنگھ ، ابھیشیک ، پون ، دل پریت سنگھ ، سمرن جیت سنگھ اور کارتھی سیلوم کی مہلک جارحانہ صلاحیت شامل ہے۔ ٹیم کے منتخب ہونے پر بات کرتے  ہوئے، اہم کوچ کریگ فلٹن نے کہا ، ”ہم نے احتیاط سے ایک متواز ن ٹیم منتخب کی ہے جو یوتھ توانائی کو ایک ساتھ لاتی ہے۔ ہمارا مقصد متحد اکائی بنانا ہے جو اعلیٰ سطح کی کارکردگی کر سکے۔‘‘
 انہوں نے مزید کہا”اسپین میں چار ممالک کا ٹورنامنٹ ہمیں اپنی پالیسیوں کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار والے مخالفین کے خلاف اپنے ہنر کا ٹیسٹ کرنے کیلئے صحیح پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ ہمیں ان شعبے کی شناخت کرنے میں مدد کرے گا جس میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اس طرح یہ ایشیائی چمپئن ٹرافی اور ایشیائی کھیل کے لئے ہماری تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK