Inquilab Logo

انگلینڈ کیخلاف پہلے۲؍ ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

Updated: January 13, 2024, 8:57 PM IST | New Delhi

بی سی سی آئی نے فی الحال پہلے ۲؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں روہت شرما بطور کپتان برقرار ہیں۔ اس کے علاوہ یشسوی جیسوال کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے

Rahul Dravid and Rohit Sharma. Photo:PTI
راہل دراوڑ اور روہت شرما۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بالآخر جمعہ کی رات دیر گئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا۔ بی سی سی آئی نے فی الحال پہلے ۲؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے  ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں روہت شرما بطور کپتان برقرار ہیں۔ اس کے علاوہ یشسوی جیسوال کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔
ایشان کشن ابھی تک باہر ہیں
کے ایس بھرت، کے ایل راہل اور دھرو جوریل کو ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچوں سے قبل واپس آنے والے ایشان کشن ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ افواہیں تھیں کہ ایشان کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی تھی لیکن ہیڈ کوچ راہل دراوڑ سامنے آئے اور کہا کہ یہ غلط ہے لیکن اب انگلینڈ کے خلاف ایشان کی غیر موجودگی کی وجہ سے ایک بار پھر بحث بڑھ گئی ہے۔
محمد سمیع ابھی تک فٹ نہیں ہیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ٹیم انڈیا کے ہیرو رہنے والے محمد سمیع ابھی تک  صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں۲۴؍ وکٹ لینے والے سمیع جنوبی افریقہ کے خلاف ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نہیں کھیل سکے تھے۔ اب ان کا نام انگلینڈ کے خلاف پہلے ۲؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے بھی ٹیم میں نہیں ہے۔ توقع ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں واپسی کرتے نظر آئیں گے۔
میچوں کا شیڈول
پہلا ٹیسٹ: حیدرآباد میں۲۵؍ تا۲۹؍ جنوری
دوسرا ٹیسٹ: وشاکھاپٹنم میں ۲؍تا۶؍ فروری
تیسرا ٹیسٹ: راجکوٹ میں ۱۵؍تا۱۹؍ فروری 
چوتھا ٹیسٹ: رانچی میں ۲۳؍تا ۲۷؍ فروری
پانچواں ٹیسٹ: دھرم شالہ میں۷؍تا۱۱؍ مارچ
پہلے۲؍ ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریاس ایّر، کے ایل راہل، کے ایس بھرت، دھرو جوریل، روی چندرن اشون، رویندر جوجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان) اور اویس خان۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK