Inquilab Logo

ٹیم انڈیاآج شکست سے بچنا چاہے گی

Updated: August 08, 2023, 12:54 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہار سے ہندوستان ٹی ۲۰؍ سیریز گنوا دے گا۔ پانڈیا کو ٹیم کے ٹاپ آرڈر سے بہتر کھیل کی امید

In the second T20 match, Tilak Verma scored 51 runs
دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں تلک ورما نے ۵۱؍ رن بنائے تھے

 ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل تیسری شکست اور سیریز کوگنوانے  سے بچنے  کیلئے ہندوستانی بلے بازوں کو منگل کو ہونے والے تیسرےٹی ۲۰؍ میچ میں بے خوفی کے ساتھ  بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یہاں کی سست پچیں بلے بازی کیلئے اچھی نہیں ہیں۔ لیکن جیسا کہ کپتان ہاردک پانڈیا نے اتوار کو کہا تھا کہ  ہندوستان کو اضافی ۱۰۔۲۰؍ رن بنانے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔ ہندوستان کو آخری بار۲۰۱۶ء میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دو طرفہ ٹی ۲۰؍ سیریز میں شکست ہوئی تھی۔ ہندوستان یہاں ۵؍ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ۲؍ میچ ہارنے کے بعد۰۔۲؍سے  پیچھے ہے۔
 اس فارمیٹ میں بلے بازوں کو پہلی ہی گیند سے جارحانہ اندازمیں کھیلنا ہوتا ہے لیکن اب تک ہندوستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز ایشان کشن، شبھمن گل اور سوریہ کمار یادو ایسا نہیں کر پائے ہیں۔ اس سے سنجو سیمسن اور تلک ورما جیسے مڈل آرڈر بلے بازوں پر دباؤ پڑا ہے۔ ورما نے تاہم شاندار آغاز کیا ہے اور آخری ۲؍ میچوں میں عمدہ اننگز کھیلی ہے۔اس سال ون ڈے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، گل، ایشان اور سوریہ کمار کو۳۱؍ اگست ۲۰۲۳ءسے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل رن بنانے کی ضرورت ہوگی۔ ہاردک نے اتوار کو۲؍ وکٹوں کی شکست کے بعد کہا ’’بلے بازوں کو زیادہ ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا۔‘‘ ہندوستان کا بیٹنگ آرڈر صرف چھٹے نمبر پر ہے اور آل راؤنڈر اکشر پٹیل ۷؍ویں نمبر پر اتر رہے ہیں۔
 اِن فارم اسپنر کلدیپ یادو اتوار کو انگوٹھے میں سوجن کی وجہ سے نہیں کھیل پائے  تھے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ کل فٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔ گیند بازوں خصوصاً اسپنرس کو نکولس پورن کے بلے پر قابو رکھنا ہوگا۔ پورن نے یزویندر چہل اور روی بشنوئی کا آسانی سے مقابلہ کیا۔ اکشر کو گزشتہ میچ میں گیند بازی کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔ہاردک اور ارشدیپ کو دوسرے میچ میں سوئنگ ملی اور یہ دونوں بولنگ کا آغاز کریں گے۔ چہل، دو ماہ کے بعد کھیلنا کارگر ثابت ہوئے لیکن بشنوئی کوئی کمال نہیں کر سکے ہیں۔

india team Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK