Inquilab Logo

ٹیسٹ چمپئن شپ: ہندوستان سرفہرست پوزیشن پر برقرار

Updated: July 30, 2020, 12:27 PM IST | Agency | Dubai

چمپئن شپ میں اب تک تین سیریز میںفاتح رہنے کے ساتھ ٹیم انڈیا کے ۳۶۰؍ پوائنٹس ہوگئے ، ویسٹ انڈیز کو حالیہ سیریز میںشکست دینے کے بعد انگلینڈ تیسری پوزیشن پر،۲۹۶؍ پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے مقام پر ہے، یکروزہ بیٹنگ میںوراٹ اور روہت ۲؍ ٹاپ پوزیشنوں پر قابض

Indian Test Team - Pic : INN
انڈین ٹیسٹ ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

 انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ۱۔۲؍ سے ہرا کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مضبوط بنا لیا ہے جبکہ چمپئن شپ رینکنگ میں ہندوستان پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ادھر ون ڈے رینکنگ میں ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے دو سرفہرست مقامات پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔ انگلینڈ  نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی حاصل کی تھی اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی تھی جبکہ کیویز ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی تھی۔ہندوستان نے ٹیسٹ چمپئن شپ میںاب تک تین سیریز جیتی ہے۔ٹیسٹ گیندبازی میںویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں۵۰۰؍ وکٹیں مکمل کرنے والے اسٹورٹ براڈ تیسرے نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
 ہندوستانی کرکٹ ٹیم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ درجہ بندی کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ کے مطابق ٹیم انڈیا۳۶۰؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست،آسٹریلوی ٹیم۲۹۶؍  پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلش ٹیم۲۲۶؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیوی ٹیم۱۸۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم۱۴۰؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ سری لنکائی ٹیم ۸۰؍ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچی ہے۔اس کے۴۰؍ پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نویں نمبر پر ہیں۔
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو کورونا وائرس کے مابین ون ڈے کی تازہ ترین درجہ بندی بھی جاری  کی۔جہاں بلے بازی میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سرفہرست اور روہت شرما دوسرے مقام پر برقرار ہیں۔ کوہلی  کے ۸۷۱؍اور روہت کے۸۵۵؍ پوائنٹس ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں ہندوستان کی جانب سے تنہا جسپریت بمراہ۷۱۹؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
 ٹاپ۲۰؍ بلے بازوں میں صرف ۳؍ ہندوستانی شامل ہیں۔ کوہلی، روہت کے علاوہ شکھر دھون۱۷؍ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔آل راؤنڈر رینکنگ میں رویندر جڈیجا۸؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ وہ ایک پائیدان پھسل گئے ہیں ۔ وہ واحد ہندوستانی آل راؤنڈر ہیں۔ سرفہرست محمدنبی کے بعد انگلینڈ کے بین اسٹو کس ۲۹۳؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نبی اور اسٹوکس کےدرمیان ۸؍پوائنٹس کا فرق ہے۔
 کورونا وائرس کی وجہ سے۱۳؍ مارچ سے ون ڈے میچ نہیں ہوسکا ہے۔ آخری میچ سڈنی میں بغیر شائقین کے ہوا تھا جس میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو۷۱؍ رن سے شکست دی تھی۔ اب۱۳۹؍ دن بعد انگلینڈ میں ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی ہوگی۔۳۰؍ جولائی کو میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK