Inquilab Logo

معین علی کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دےدی

Updated: July 20, 2021, 1:33 PM IST | Agency | Leeds

دوسرے ٹی ۲۰؍ میں انگلینڈ کی ۴۵؍رن سے فتح۔ معین علی نے گیند اور بلے سے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا

 Moin Ali made 36 runs and also took 2 wickets.Picture:INN
معین علی نے ۳۶؍رن بنائے اور ۲؍وکٹ بھی لئے ۔تصویر :آئی این این

؍۳؍ٹی ۲۰؍ میچ کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو  شکست دے دی۔انگلش ٹیم کے۲۰۰؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس مقررہ اوورس میں ۹؍وکٹوں کے نقصان پر۱۵۵؍ رن ہی  بناسکی اور اسے۴۵؍رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی اس فتح کے ساتھ ہی ۳؍ میچوں کی سیریز ایک۔ ایک  سے برابر ہوگئی۔ لیڈس میں کھیلے جانےوالے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو  بلے بازی  کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اورابتدائی دونوں کھلاڑی۱۸؍رن  کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔جوس بٹلر، لیام  لیونگ اسٹون  اور معین علی نے ذمہ دارانہ  بلے بازی کی تاہم  وقتافوقتاً سے انگلش ٹیم کی وکٹ گرتی رہیں۔انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں۲۰۰؍ رن پر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر ۵۹؍ رن، لیام لیونگ اسٹون ۳۸؍اور معین علی  ۳۶؍ رن بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین نے ۳، عماد وسیم اور حارث رؤف نے ۲۔۲؍وکٹ  لئے۔  انگلش ٹیم کے ۲۰۱؍رن کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے مستحکم آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کی شراکت میں ۵۰؍ رن  جوڑے تاہم بابر اعظم ۲۲؍رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد  پاکستانی ٹیم کے  وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور محمد رضوان اور شاداب خان کے علاوہ کوئی بلے باز انگلش  گیند بازوں کے سامنے مزاحمت نہیں کرسکا۔ پاکستان ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورس میں۹؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۵۵؍ رن  بناسکی اور   اسے۴۵؍ رن  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز ایک ایک  سے برابر کردی۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان۳۷؍ بناکر نمایاں رہے جبکہ شاداب خان نے ۳۶؍ رن   بنائے۔انگلش ٹیم کی جانب سے ثاقب محمود ۳، عادل رشید اور معین علی نے۲۔۲؍وکٹ  لئے ۔  معین علی کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ۲۰؍ جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK