Inquilab Logo

جسپریت بمراہ کی محنت پرممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے پانی پھیردیا

Updated: May 11, 2022, 2:23 PM IST | Agency | Mumbai

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈنیس کو ۵۲؍ سے شکست دے دی۔ بمراہ نے ۵؍وکٹ لئے۔ روہت شرما کی ٹیم ۱۱۳؍رن پر ڈھیر

Kolkata Knight Riders players can be seen after the match.Picture:INN
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کھلاڑی میچ ختم ہونے کے بعد دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

تیز گیند باز جسپریت  بمراہ (۱۰؍ رن پر۵؍ وکٹ)کی بہترین گیندبازی  بھی ممبئی انڈینس کو کولکاتا  نائٹ رائیڈرس  کے خلاف پیر کو آئی پی ایل میچ میں جیت نہیں دلا پائی اور کولکاتانے اپنی گیندبازوںکے شاندار کارکردگی سے یہ مقابلہ۵۲؍ رن سے جیت لیا۔کولکاتا نے ۹؍ وکٹ پر۱۶۵؍رن  بنائے اور ممبئی کو۱۷ء۳؍ اوور میں ۱۱۳؍رن پر ڈھیر کر دیا۔کولکاتا ۱۲؍ میچوں میں ۵؍ویں فتح کے ساتھ ٹیبل  میں ۷؍ویں مقام پر پہنچ گیا ہے جبکہ ممبئی کو۱۱؍ میچوں میں ۹؍ویں  ہار کا سامنا کرنا پڑا۔  ہاف ٹائم میں ممبئی نے سوچا ہوگا کہ وہ یہ میچ آسانی سے جیت جائے گا۔ تاہم کولکاتا نے اسے منظور نہیں کیا۔ اس نے پاور پلے میں ۲؍ شکار کرتے ہوئے اپنے ارادے واضح کر دئیے۔ ممبئی اس وقت اچھی پوزیشن میں تھا جب ایشان کشن نصف سنچری کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ پیٹ کمنس نے اننگزکے ۱۵؍ویں اوور میں ۳؍ وکٹ لے کر میچ کو سمیٹ لیا۔ ایشان کشن نے۴۳؍ گیندپر۵۱؍ رن بنائے۔ممبئی نے سوریہ کمار یادو کی کمی محسوس کی جو چوٹ کی وجہ سے باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ کپتان روہت شرما ۲؍ اور تلک ورما ۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رمندیپ سنگھ نے۱۲، ٹم ڈیوڈ نے ۱۳؍اور کیرون پولارڈ نے۱۵؍ رن بنائے۔ پولارڈ اور بمراہ لگاتار گیندوں پر رن آؤٹ ہوئے اور ممبئی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کمنس نے۲۲؍ رن کے عوض ۳؍ اور آندرے رسل نے ۲۲؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کیں۔ اس سے قبل۱۳؍ اوور کے بعد کولکاتا بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن کوئی بھی بمراہ کے آگے نہیں بڑھ سکا۔ بمراہ نے پیر کو جو کچھ کیا وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ہندوستانی گیند باز کیلئے دوسری بہترین تعداد ہے۔ بمراہ بولنگ کے بجائے آگ اگل رہے تھے۔ انہوں نے آخری ۲؍ اوور میں صرف ایک رن دیا اور ساتھ ہی ۴؍ اوور میں۱۰؍ رن دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ وہ اس سیزن میں وکٹوں کی تلاش میں تھے اور آج وہ تمام وکٹ اپنے بیگ میں لے جانا چاہتے تھے۔ ایک میچ میں انہوں نے اس سیزن میں اپنی وکٹوں کا حساب دُگنا کر دیا۔ پیرکو بمراہ نے ڈیتھ اوورس میں صرف ایک رن دیا۔ یہ ان گیند بازوں کیلئے سب سے کم رن کا مجموعہ ہے جنہوں نے ڈیتھ اوورس میں کم از کم ۲؍ اوورپھینکے ہوں۔ کولکاتا کا اسکور۱۳؍ اوور میں ۲؍ وکٹ پر۱۲۳؍ رن تھا لیکن اس کے بعد بمراہ کی مہلک کارکردگی نے کولکاتا کی کمر توڑ دی۔کولکاتا کی جانب سے وینکٹیش ایّر نے ۲۴؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۴۳؍ رن بنائے، اجنکیا رہانے نے۲۴؍ گیندوں پر ۲۵؍ رن بنائے، نتیش رانا نے۲۶؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۴۳؍ رن بنائے اور رِنکو سنگھ نے۴۳؍ رن بنائے۔ بمراہ کی ۵؍ وکٹوں کے علاوہ کمار کارتیکیا نے ۲؍ وکٹ لئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK