Inquilab Logo

ہندوستانی خواتین ٹیم تھامس کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی

Updated: April 28, 2024, 9:48 PM IST | New Delhi

ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم اتوار کو سنگاپور کو۱۔۴؍ سے شکست دے کر تھامس اور اوبر کپ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے

Indian`s Women Badminton Team. Photo:INN
ہندوستان کی بیڈمنٹن ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم اتوار کو سنگاپور کو۱۔۴؍ سے شکست دے کر تھامس اور اوبر کپ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔چین کے چینگڈو میں کھیلے جانے والے میچ میں سنگاپور کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اشمیتا چلیہا سنگلز کے ابتدائی میچ میں سنگاپور کی ییو جیا من سے ہار گئیں کیونکہ ہندوستان ۰۔۱؍ سے پیچھے تھا۔ اس کے بعد پریا کونزینگبم/شروتی مشرا نے ژاؤ این ہینگ اور جن یو جیا کے خلاف۱۵۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے ڈبلز میچ جیت کر ہندوستانی مہم کا آغاز کیا۔
عالمی نمبر۸۳؍ اشرانی باروا نے ۱۵۱؍ ویں رینک کی انسیرا خان کو۱۳۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍سے شکست دے کر ہندوستان کو برتری دلائی، اس سے قبل سمرن سنگھی/ریتیکا ٹھاکر، جوکنیڈا کے خلاف اپنا میچ ہار چکی تھیں، نے ٹورنامنٹ کی پہلی جیت حاصل کی۔ اس سال کے شروع میں بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی طلائی تمغہ جیتنے کے ہیرو اور دفاعی قومی چمپئن۱۷؍ سالہ انمول کھرب نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے لی شن یی میگن کو۱۵۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست دی۔
واضح رہےکہ نوجوان ہندوستانی خواتین ٹیم نے پی وی سندھو، اشونی پونپا-تنیشا کرسٹو اور گایتری گوپی چند-ٹریسا جولی جیسے بڑے ناموں غیرموجودگی کے باوجود سنیچر کو گروپ اے کے افتتاحی میچ میں کنیڈا کو۱۔۴؍ سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ سنگاپور کے خلاف اور شاندار جیت کے ساتھ برتری برقرار رکھی۔ دو جیت کے ساتھ ہندوستان گروپ میں ٹاپ دو میں جگہ بنانے اور آخری ۸؍ میں جگہ بنانے کے قریب ہے۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم پیر کو انگلینڈ کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK