Inquilab Logo

سال کے بہترین یکروزہ کرکٹر کا تاج ایک بار پھر وراٹ کوہلی کے سر

Updated: January 26, 2024, 11:11 AM IST | Agency | Dubai/ London

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کوکرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ،کوہلی کو چوتھی بار مذکورہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

:ہندوستان کے اسٹار بلے بازوراٹ کوہلی کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ وراٹ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے شبھمن گل، محمد سمیع اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی اس ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تھے۔ وراٹ کو یہ اعزاز چوتھی بار ملا ہے۔ 
اس سے قبل وہ ۲۰۱۲، ۲۰۱۷ء اور۲۰۱۸ء میں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بھی بن چکے ہیں۔ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کرکٹر آف دی ایئر بن گئے۔ 
۲۰۲۳ء میں وراٹ کی کارکردگی 
 وراٹ نے۲۰۲۳ء میں ۲۷؍ ون ڈے میچوں میں ۱۳۷۷؍ رن بنائے جس میں ۶؍ سنچریاں اور۸؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک وکٹ اور۱۲؍کیچ بھی لیے۔ 
 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہےتھے
 ۲۰۱۹ء کے آخر سے اگست۲۰۲۲ء تک وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن۲۳ء میں ان کا بلہ خاموش نہیں رہا۔ گزشتہ سال انہوں نے ملک میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی زبر دست بلے بازی کی اور۱۱؍ اننگز میں ۷۶۵؍ رن بنائے تھے۔ اس کیلئے وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی منتخب ہوئے۔ 
آئی سی سی و ن ڈے ٹیم میں بھی شامل 
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ دنوں ۲۰۲۳ء کیلئےسال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا جو اعلان کیا تھا، اس میں بھی وراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کو ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچانے والے کپتان روہت شرما کو اس عالمی ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔ اس میں کل۶؍ کھلاڑیوں کو جگہ ملی جبکہ ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا میں ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ ٹیم انڈیا کےوراٹ کوہلی، شبھمن گل، محمد سمیع، محمد سراج اور کلدیپ یادو نے بھی سال کی بہترین ٹیم میں جگہ پائی ہے۔ 
 دوسری جانب کرکٹر آف دی ایئر پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ۲۰۲۳ء جیتی۔ پیٹ کمنز نے ۲۰۲۳ء میں ۲۴؍ میچوں میں ۴۲۲؍ رن اور ۵۹؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ۲۰۲۳ءپیٹ کمنز کیلئے بہترین سال رہا۔ اس کا آغاز اووَل میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں ہندوستان کے خلاف زبردست جیت کے ساتھ ہوا، اس کے بعد انگلینڈ میں ایشز کو برقرار رکھا اور ٹیم کو ورلڈ کپ میں شاندار واپسی کی طرف لے گیا۔ ورلڈ کپ میں، ٹیم نے پہلے ۲؍ گیمز ہارنے کے بعد مسلسل ۹؍ میچ جیت کر ریکارڈ چھٹی بار مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK