Inquilab Logo

ستمبر۔اکتوبر میں یو اے ای میں آئی پی ایل کے باقی میچوں کا انعقاد

Updated: May 30, 2021, 7:19 AM IST | Mumbai

بی سی سی آئی نے اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا ۔ یو اے ای کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی بورڈ نے ٹی ۲۰؍ عالمی کپ کی میزبانی کے تعلق سے آئی سی سی سے وقت طلب کیا

Picture of the last match of IPL played this year. (File photo)
امسال کھیلے جانے والےآئی پی ایل کے آخری میچ کی تصویر ۔(فائل فوٹو)

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سنیچر کو اپنی اسپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) میں باضابطہ طورپر فیصلہ کیا کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں کا انعقاد  اس سال ستمبر۔اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا۔
  میٹنگ کے بعد جاری ہونےوالی خبروں کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے باقی ۳۱؍میچوں کو یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ ہندوستان میں ستمبر اکتوبر میں موسم کی خراب صورتحال کے مدنظر کیا۔
 بی سی سی آئی نے اس کے علاوہ ہندوستان میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی۲۰؍ عالمی  کپ کا انعقاد کرنے کے لئے کرکٹ کے عالمی ادارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے مزید وقت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر یکم جون کو ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کرے گی لیکن آئی سی سی کو۱۸؍اکتوبر سے۱۵؍نومبر تک ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ سے متعلق اپنا فیصلہ بی سی سی آئی کی درخواست کے سبب ملتوی کر سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کو لگتا ہے کہ وہ عالمی کپ کو ہندوستان میں ہی کروانے کے تمام امکانات تلاش کرے گی۔  آئی پی ایل کو یو اے ای میں کروانے کی امید پہلے ہی ظاہر کی جارہی تھی۔ بی سی سی آئی کا امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ پہلے ہی باقاعدہ معاہدہ تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کا ۱۳؍واں سیزن یو اے ای کے ۳؍میدانوں پر کھیلا گیا تھا۔ اگر آئی پی ایل کے بقیہ میچ نہیں ہوتے تو بی سی سی آئی کو تقریباً ۲۵۰۰؍ کروڑ روپے کا نقصاہ ہونے والا تھا۔ فی الحال بورڈ نے خود کو نقصان سے بچالیا ہے۔ٹورنامنٹ کے تعلق سے دیگر انتظامات کے بارےمیں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔  
 اس درمیان گھریلو کھلاڑیوں کو ادائیگی کا معاملہ پر ایس جی ایم میں بات چیت نہیں کی گئی۔ ان کھلاڑیوں کو کئی ٹورنامنٹ منعقد نہیں کئے جانے کے بعد ادائیگی کرنی تھی۔ ایک کرکٹ اسوسی ایشن نے اس معاملہ کو اٹھایا بھی لیکن صدر سورو گنگولی اور نائب صدر راجیو شکلا نے یہ کہتے ہوئے اس پر  بات چیت کرنے سے منع کردیا کہ یہ ایجنڈہ کا حصہ نہیں ہے۔  
 ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے تعلق سے بورڈ کے سیکریٹر جئے شاہ نے بتایا ’’آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ٹیکس سے رعایت مانگ رہا ہے لیکن  ہم حکومت کی رہنمایانہ خطوط پر کام کررہے ہیں۔اگر یہ ورلڈ کپ ہندوستان میں ہوتا ہے سبھی اسٹیک ہولڈرس کو اس سے فائدہ ہی ہوگا۔ ‘‘

ipl 2021 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK