Inquilab Logo

آج سے ڈبلیو پی ایل کا آغاز، پہلے میچ میں ممبئی اوردہلی آمنے سامنے

Updated: February 23, 2024, 10:22 AM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستان میں خواتین کی ٹی۔ ۲۰؍ لیگ وومینز پریمیر لیگ(ڈبلیو پی ایل) کا دوسرا سیزن جمعہ سے شروع ہوگا۔

The captains of 5 teams will compete for the WPL trophy from today. Photo: PTI
۵؍ٹیموں کی کپتان ڈبلیو پی ایل ٹرافی کیلئے آج سے مقابلہ آرائی کریںگی۔ تصویر :پی ٹی آئی

ہندوستان میں خواتین کی ٹی۔ ۲۰؍ لیگ وومینز پریمیر لیگ(ڈبلیو پی ایل) کا دوسرا سیزن جمعہ سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کُل ۵؍ فرنچائزی ٹیمیں ممبئی انڈینس، رائل چیلنجرز بنگلور، گجرات جائنٹس، دہلی کیپٹلس اور یوپی واریئرس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ٹیمیں ٹرافی کیلئے کُل۲۲؍ میچوں میں حصہ لیں گی جن میں ۲۰؍لیگ مقابلے، ایک ایلیمینیٹر اور ایک فائنل میچ شامل ہوگا۔ پہلے میچ میں موجودہ چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس کا مقابلہ گزشتہ سیزن کی رنر اپ دہلی کیپٹلس سے ہوگا۔ 
ڈبلیو پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان، شاہد کپور، ٹائیگر شراف، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور کارتک آرین سمیت دیگربالی ووڈ اسٹارز شائقین کو محظوظ کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چمپئن اور ہندوستانی ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کی قیادت والی ممبئی انڈینس اور گزشتہ سال کی رنر اپ دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 
دریں اس سال ہونے والے تمام مقابلے شام ساڑھے ۷؍بجے شروع ہوں گے اور ٹورنامنٹ میں ایک بھی ڈبل ہیڈر نہیں ہوگا، یعنی کسی بھی دن ایک ساتھ ۲؍ میچ نہیں کھیلے جائیں گے۔ اس بار ممبئی میں ایک بھی میچ نہیں ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK