Inquilab Logo

سادھو کی شاندار گیندبازی ۴؍وکٹیں حاصل کیں

Updated: January 06, 2024, 11:29 AM IST | Agency | Mumbai

تیتاس سادھو کے۱۷؍ رن پر ۴؍ وکٹوں کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو پہلے ٹی ۔۲۰؍میچ میں آسٹریلیا کو ۱۹ء۲؍ اوور میں ۱۴۱؍کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

Harmanpreet congratulates Titas Sadhu for taking the wicket. Photo: PTI
تیتاس سادھو کو وکٹ لینے پر ہرمن پریت مبارکباد دیتی ہوئیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

تیتاس سادھو کے۱۷؍ رن پر ۴؍ وکٹوں کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو پہلے ٹی ۔۲۰؍میچ میں آسٹریلیا کو ۱۹ء۲؍ اوور میں ۱۴۱؍کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرنے آئی آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور اوپنر ایلیسا ہیلی ۸؍اور بیتھ مونی ۱۷؍رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد چھٹے اوور میں سادھو نے تالیا میکگرا کو صفر پر پویلین کی راہ دکھا کر آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ تاہم ایلس پیری نے ۳۰؍گیندوں میں ۲؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۷؍رن بنائے۔ کور نے دیپتی کی گیند پر ان کا کیچ لیا۔ اس کے علاوہ فوبی لیچ فیلڈ نے ۳۲؍گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے ۴۹؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ کور نے انہیں ہرمن پریت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اینابیل سدرلینڈ ۱۲؍رن بناکر آؤٹ ہوئیں اور جارجیا ویرہم ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں ۔۷؍ بلے بازوں کے اسکور دوہرے ہندسے سے نیچے رہے۔ ہندوستان کی جانب سے تیتاس سادھو کے علاوہ شرینکا پاٹل اور دیپتی شرما نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں ۔ رینوکا سنگھ اور امنجوت کور نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK