• Tue, 13 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی مواصلاتی کیبل اور اے آئی تنصیبات پرحملے کا انتباہ

Updated: October 13, 2026, 10:03 AM IST | Agency | Tehran

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ شدید لڑائی شروع ہوئی تو ایران خطے میں مواصلاتی کیبل، ڈیٹا سینٹرس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تنصیبات کو نشانہ بنا ئے گا۔

Mohsen Rezaei. Picture: INN
محسن رضائی۔ تصویر: آئی این این
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ شدید لڑائی شروع ہوئی تو ایران خطے میں مواصلاتی کیبل، ڈیٹا سینٹرس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تنصیبات کو نشانہ بنا ئے گا۔ ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی جواب کو بھی ناکافی قرار دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے پیر کو کہا کہ تہران کو جنگ ختم کرنے کی تجویز پر امریکہ کا تازہ جواب تسلی بخش نہیں لگا۔ ان کے مطابق ایران نے امریکہ کو جواب دینا بند کر دیا ہے اور واشنگٹن کو بعض اہم معاملات پر وضاحت پیش کرنا ہوگی ۔رضائی نے بتایا کہ امریکہ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ۷؍شرائط میں سے بعض کو قبول کر لیا ہے، تاہم دیگر شرائط کے حوالے سے صورت حال اب بھی واضح نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خطے میں دوبارہ شدید فوجی تصادم شروع ہوا تو ایران کی کارروائیوں کا دائرہ روایتی فوجی اہداف تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ کیبلز، ڈیٹا سینٹرس، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات اور دیگر مقامات بھی نشانے پر آ سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK