Inquilab Logo

ول جیکس رائل چیلنجرزکے ڈی ویلیئرس بننا چاہتے ہیں !

Updated: May 04, 2024, 11:56 AM IST | Agency | Bengaluru

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے آل راؤنڈر ول جیکس نے کہا ہے کہ لیجنڈری جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس کی جگہ فرنچائزی کے معروف غیر ملکی بلے باز کے طور پر کام کرنا مشکل ہوگا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے آل راؤنڈر ول جیکس نے کہا ہے کہ لیجنڈری جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس کی جگہ فرنچائزی کے معروف غیر ملکی بلے باز کے طور پر کام کرنا مشکل ہوگا۔ جیک۲۰۲۲ء میں آر سی بی سے وابستہ ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں وہ چوٹ کی وجہ سے سیزن سے باہر ہو گئے۔ اس سیزن میں وہ جو مواقع ملے ہیں اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ اتوار کو گجرات ٹائٹنس کے خلاف وراٹ کوہلی کے ساتھ۱۶۶؍ رن کی ناقابل شکست شراکت کی۔ جیکس نے۳۱؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد، انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی اپنی پہلی سنچری تک پہنچنے میں صرف۱۰؍ گیندیں لگیں، جس میں ۵؍ چوکے اور۱۰؍ چھکے شامل تھے۔ ان کے بلے بازی کے کارناموں اور وراٹ کے ساتھ شراکت نے بہت سے شائقین کو یاد دلایا کہ اے بی آر سی بی کیلئے اپنے کھیل کے دنوں میں کیا کرتے تھے۔ 
 آر سی بی انسائیڈر شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے، جیک نے اے بی کو’عالمی لیجنڈ‘ کہا۔ آر سی بی کے لئے اگلا اے بی ڈی ویلیئرس بننے کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ یہ تھوڑا چیلنجنگ ہے، تھوڑا ڈراؤنا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرس آر سی بی کے لیجنڈ ہیں، وہ ایک عالمی لیجنڈ ہیں۔ اس کا وزن بہت زیادہ ہے لیکن مجھے صرف وہی کرنا ہے جو میں کر سکتا ہوں۔ طویل عرصے تک جنوبی افریقہ کے لئے کھیلنے والے ڈی ویلیئرس نے۲۰۱۱ء۔ ۲۰۲۱ء تک آئی پی ایل میں ۱۵۷؍ میچ کھیلے اور۴۱ء۱۰؍ کے اوسط سے۴۵۲۲؍ رن بنائے۔ انہوں نے۱۵۸؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے ٹیم کے لئے ۲؍ سنچریاں اور۳۷؍ نصف سنچریاں بنائیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ لیجنڈ کرس گیل اور ہندوستانی تیز گیند باز ونے کمار کے ساتھ آر سی بی `ہال آف فیم کا بھی حصہ ہیں۔ تاہم موجودہ آئی پی ایل سیزن میں جیکس نے ۵؍ میچوں میں ۴۴ء۰۰؍ کے اوسط اور۱۹۱؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے۱۷۶؍ رن بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک ففٹی بھی شامل ہے۔ ۲۰۲۲ء میں آر سی بی کے ذریعہ منتخب ہونے پر جیکس نے کہا کہ جب مجھے منتخب کیا گیا تو میں گھر پر تھا۔ یہ حیرت انگیز تھا۔ میں چوٹ کی وجہ سے پچھلے سیزن میں نہیں کھیل سکا تھا۔ میں اس سیزن میں اچھا کھیل رہا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK