Inquilab Logo

میسی اپنے آخری ورلڈ کپ میں خطاب جیتنے کی کوشش کریںگے؟

Updated: November 18, 2022, 1:00 PM IST | Agency | Mumbai

ارجنٹائنا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگانے کیلئے تیار،قومی ٹیم کے کئی ریکارڈس پر بھی ان نگاہیں رہیںگی

Under the captaincy of Lionel Messi, Argentina won the Copa America title by defeating Brazil last year. .Picture:INN
لیونل میسی کی کپتانی میں ارجنٹائنا نے گزشتہ سال برازیل کو ہراکر کوپا امریکہ خطاب جیتا تھا۔ ۔ تصویر:آئی این این

ابھی چند ہفتے پہلے ہی فٹبال  کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا آخری ورلڈ کپ قطر میں کھیلیں گے۔ ان کے اعلان کے بعد سے ہی  دنیا بھر کے شائقین دعائیں کررہے ہیں کہ یہ حیرت انگیز کھلاڑی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ اپنے انٹرنیشنل کریئر کا اختتام کرے۔ قطرمیں ۲۰؍نومبر سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ  میں خطاب کیلئے جنوبی امریکی ملک ارجنٹائنا کو اس بار خطاب کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے اور ان کی ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس بار ارجنٹائنا کا دبدبہ رہنےوالا ہے۔ واصح رہے کہ ارجنٹائنا نے چند ماہ قبل برازیل کو شکست دے کر کوپا امریکہ کپ ۲۰۲۱ء  کا خطاب جیتا تھا۔ارجنٹائنا کے کوچ لیونل اسکالونی نے ۲۶؍رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کی طاقت اس کا فارورڈ اٹیک ہے۔ لیونل میسی حملے کی قیادت کرتے ہیں اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ لیکن فارورڈ کھلاڑیوں کو صرف ایک کھلاڑی (میسی) پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ میسی کو تجربہ کار کھلاڑی اینجل ڈی ماریا اور مارٹینز نہ صرف تعاون دیں گے بلکہ ان سے بھی گول کی امید کی جائے گی۔ انجری کے باعث  پوری طرح سے فٹ نہ ہونے کے باوجود کوچ نے پالو ڈیبالا کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔  جہاں تک ارجنٹائنا ٹیم کی دفاعی صف کی بات ہے تو بنیادی طور پر یہ کرسچن رومیرو کے ہاتھوں میں ہوگا۔ ڈیفنس میں لیجینڈرو مارٹینز، نکولس اوٹامینٹی جیسے کھلاڑی ان کا سات دیتے ہوئے  نظر آئیںگے۔ مخالف ٹیم کے خلاف گول کرنے کرنے سے بھی زیادہ اہم ہوتا ہے مخالف ٹیم کو گول کرنے سے روکنا اور ارجنٹائنا کو اپنی دفاعی صف سے شاندار کارکردگی کی امید رہےگی۔  یاد رہے کہ ۲۰۲۱ء میں ارجنٹائنا نے کوپا امریکہ کا  خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس فتح میں گول کیپر ایمیلیانو نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
 لیونل میسی ریکارڈ ٹوٹیں گے
 ارجنٹائنا ۲؍مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا خطاب جیت چکا ہے۔اس نے ۱۹۷۸ء اور ۱۹۸۶ ءمیں ٹائٹل جیتا تھا۔ ارجنٹائنا کی ٹیم۱۹۳۰ء ۱۹۹۰ء اور ۲۰۱۴ء میں بھی رنر اپ رہی تھی۔ جہاں تک فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی بات ے تو اس نے ۴؍ مرتبہ شرکت نہیں کی ہے۔جہاں تک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مرتبہ شرکت کی بات ہے تو برازیل، جرمنی کے بعد ارجنٹائنا تیسرے نمبر پر ہے۔ ارجنٹائناکی قومی ٹیم کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچ کھیلنے کا ریکارڈ ڈیاگو میراڈونا کے نام ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کے ۲۱؍میچ کھیلے ہیں۔ لیونل میسی اس بار قطر  ورلڈ کپ میں میراڈونا کا ریکارڈ توڑ دیںگے۔واضح رہے کہ میسی اب تک ۱۹؍ورلڈ کپ مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ارجنٹائنا کیلئے عالمی کپ میںسب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ۱۰؍ہے جو گیبریل بتسٹا  کے نام ہے۔لینول میسی کے نام ۶؍گول ہیں اور وہ اس ریکارڈ کے قریب پہنچ کر اسے توڑ بھی سکتے ہیں۔  یاد رہے کہ میسی نے ۲۰۱۴ءکے ورلڈ کپ میں گولڈن بال ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ ارجنٹائنا کو قطر ۲۰۲۲ءورلڈ کپ میں گروپ’ سی‘ میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں سعودی عرب، پولینڈ اور میکسیکو جیسی ٹیمیں بھی ہیں۔ شائقین کی جانب سے سعودی عرب کو کم سمجھا جا سکتا ہے لیکن پولینڈ اور میکسیکو ارجنٹائنا کو سخت  ٹکردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسے میں حد سے زیادہ اعتماد ٹیم پر بھاری پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خود میسی کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو  شائقین  کی طرف سے لگائی گئی جیت کی امید پر توجہ دینے کے بجائے اچھا کھیل کھیلنے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔  یاد رہے کہ ارجنٹائنا کا پہلا میچ ۲۲؍ نومبر کو سعودی عرب کے خلاف لوسیل میں کھیلا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK