Inquilab Logo

۳؍اہم کھلاڑیوں کے بغیر افغانستان کا ٹی۲۰؍ میں سری لنکا سے مقابلہ

Updated: February 14, 2024, 11:15 AM IST | Agency | Colombo

افغانستان کے ۳؍ اہم کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ۱۷؍فروری ۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والی ٹی۲۰؍ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

افغانستان کے ۳؍ اہم کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ۱۷؍فروری ۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والی ٹی۲۰؍ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم کے ریگولر کپتان اور اسٹار اسپنر راشد خان کے علاوہ مجیب الرحمان، محمد سلیم کو انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے، وکٹ کیپر اکرام علی خیل اور رحمت شاہ کی جگہ محمد اسحاق اور وفادار مومند کو۱۶؍ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ راشد کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ مجیب کو لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل دائیں ہاتھ میں موچ آگئی تھی۔ تیز گیندباز محمد سلیم بھی ہیمسٹرنگ انجری سے ریکور نہیں ہو سکے ہیں۔ 
راشد کی عدم موجودگی میں ابراہیم زدران ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مجیب نے ہندوستان کے خلاف دو ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے تھے جبکہ سلیم نے ہندوستان کے خلاف ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیلنے کے علاوہ سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا تھا۔ راشد نے ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ وہ بی بی ایل اور ایس اے۲۰؍ کا حصہ بھی نہیں بن سکے۔ راشد بحالی میں ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کا آغاز۱۷؍ فروری سے ہوگا۔ افغانستان کی ٹیم : ابراہیم زدران (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، محمد اسحاق (وکٹ کیپر)، حضرت اللہ زازئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، شرف الدین اشرف، فضل الحق فاروقی، فرید احمد، نوین الحق، نور احمد، وفادار مومند، اور قیس احمد۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK