Inquilab Logo

خواتین پریمیر لیگ :یوپی واریئرس نے ممبئی کو ٹورنامنٹ کی پہلی شکست دی

Updated: March 19, 2023, 9:45 AM IST | Mumbai

یوپی واریئرس نے ۵؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ یوپی کی دِپتی شرما نے آل راؤنڈکارکردگی کامظاہرہ کیا ۔۲؍وکٹ راجیشوری نے لئے

Deepti Sharma
دِپتی شرما

یوپی واریئرس نے  سوفی ایکل اسٹون (۱۵؍رن ۳؍وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سنیچر کو ٹاہلیا میک گرا (۳۸؍رن) اور گریس ہیرس (۳۹؍رن) کی شاندار اننگز کے بدولت ویمنس پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینس پر ۵؍ وکٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینس کی یہ پہلی شکست تھی۔ دپتی شرما نے آل راؤنڈ کارکردگی کی اور انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔ 
 ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی ممبئی کی پوری ٹیم۱۲۷؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ واریئرس نے ممبئی کی سخت گیند بازی کے باوجود۱۲۸؍ رن کا ہدف ۳؍ گیند  باقی رہتے حاصل کر لیا۔ یو پی کی ٹیم نے ۱۲۹؍رن بناکر میچ جیت لیا۔  ایکل اسٹون  نے اسپنر کے لئے مددگار پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ۴؍ اوور میں محض۱۵؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ راجیشوری گائیکواڑ نے ۴؍ اوور میں۱۶؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے جبکہ انجلی سروانی نے دو اوور میں ۱۰؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ دپتی شرما نے ۴؍ اوور میں ۳۵؍رن  دیئے لیکن وہ  بھی ۲؍ وکٹ لینے میں  کامیاب رہیں۔
 ممبئی کی جانب سے اوپنر ہیلی میتھیوز نے۳۰؍ گیندوں پر۳۵؍ رن بنائے، جب کہ اسی وونگ نے آخر میں  ۱۹؍ گیندوں پر ۴؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۲؍ رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو باعزت  اسکور تک پہنچا دیا۔ واریئرس کیلئے ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا اور ممبئی نے ۲۷؍ رن پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ اس کے بعد میک گرا اور ہیرس نے چوتھے وکٹ کیلئے ۴۴؍ رن کی شراکت     کر کے  واریئرس کو مضبوط کیا۔ میک گرا کا وکٹ گرنے کے بعد ہیرس نے دپتی شرما (ناٹ آؤٹ۱۳؍رن ) کے ساتھ ۳۴؍ رن کی شراکت بھی کی۔ ہیرس نے فتح تک پہنچنے کے بعد اپنا وکٹ گنوا دیا، لیکن ایکل اسٹون  نے۲۰؍ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر واریئرس کو فتح دلائی۔ یہ ڈبلیو پی ایل کے ۶؍ میچوں میں ممبئی کی پہلی شکست تھی، حالانکہ وہ اب بھی۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ۶؍ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ، واریئرس اب بھی ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کی پچ پر واریئرس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ کپتان ایلیسا ہیلی کی سوچ تھی کہ وہ ممبئی پر دباؤ ڈالیں گی اور انہیں چھوٹے اسکور پر روکیں گی۔ انجلی اور گائیکواڑ کی جوڑی نے پاور پلے میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔
اوپنر ہیلی میتھیوز نے چوتھے اوور میں گریس ہیرس کو ۲؍چھکے مارے لیکن یاستیکا بھاٹیہ  کو رن حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انجلی نے ۵؍ویں اوور میں یاستیکا (۱۵؍ گیندیں، ۷؍رن) کو بولڈ کر کے ان کی جدوجہد کا خاتمہ کیا، جبکہ پاور پلے میں ممبئی صرف۳۱؍ رن  کا اضافہ کر سکی۔ اس سے پہلے کہ ممبئی اننگز کی رفتار بڑھا پاتا، ایکل اسٹون نے نیٹ سیور برنٹ کو ۵؍ رن  پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ میتھیوز نے۱۰؍ویں اوور کی آخری گیند پر دپتی کو چھکا لگایا، حالانکہ بڑے شاٹس مارنے کی ان  کی مسلسل خواہش نے ان کا  وکٹ گنوادیا۔ وہ  وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں ۔ 

WPL Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK