Inquilab Logo

ارجن محنتی ہیں،انہیں خود کو ثابت کرنا ہوگا:ظہیر

Updated: February 20, 2021, 10:55 AM IST | Agency | Mumbai

دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اور سابق تیز گیند باز ظہیر خان نے آئی پی ایل میں سچن تینڈولکر کے بیٹے ارجن کو خریدے جانے پر کہا ہے کہ ارجن محنتی لڑکا ہے اور اسے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانا ہوگا۔

Arjun Tendulkar - Pic : INN
ارجن تیندولکر ۔ تصویر : آئی این این

دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اور سابق تیز گیند باز ظہیر خان نے آئی پی ایل میں سچن تینڈولکر کے بیٹے ارجن کو خریدے جانے پر کہا ہے کہ ارجن محنتی لڑکا ہے اور اسے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانا ہوگا۔
 چنئی میں جمعرات کو آئی پی ایل نیلامی میں آخری بولی ارجن تینڈولکر کی لگائی گئی۔ممبئی انڈینس نے انہیں۲۰؍لاکھ کی بنیادی قیمت پر خریدا۔ارجن نے ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں کوچ، سپورٹ اسٹاف اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ممبئی انڈینس کے کرکٹ ڈائریکٹر ظہیر خان نے کہا کہ ارجن محنتی لڑکا ہے اور اسے خود کو ثابت کرنا پڑے گا۔ارجن اس سیشن میں ممبئی کی جانب سے سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیلے تھے۔ نیلامی لسٹ جب سے ارجن تینڈولکر کا نام آیا ہے، تبھی سے سوشل میڈیا پر ان کو خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔ نیلامی میں فروخت کے بعد انہیں مزید ٹرول کیا گیا۔ارجن کو ٹرول کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے کہا ہے کہ انہیں تینڈولکر کے نام کی وجہ سے خریدا گیا ہے۔ 
 اس پر ارجن کی بہن سارہ تینڈولکر نے انسٹاگرام کے توسط سے ارجن کے ناقدین کو جواب دیا۔ سارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی سخت الفاظ میں لکھا ”کوئی بھی تم سے یہ حصولیابی نہیں چھین سکتا ہے۔ یہ تمہارا حق ہے۔مجھے تم پر ناز ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK