Updated: October 19, 2026, 8:05 PM IST
| New Delhi
ذیشان انصاری (۵؍ وکٹ) اور کپتان آرین جویال (ناٹ آؤٹ ۶۰؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت اتر پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے میں پیر کو گوا کو۱۶۴؍ رن پر سمیٹنے کے بعد دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک ۴؍وکٹوں پر۱۰۴؍ رن بنا لیے ہیں اور اس کی مجموعی برتری ۱۴۰؍ رن ہوگئی ہے۔
ذیشان انصاری (۵؍ وکٹ) اور کپتان آرین جویال (ناٹ آؤٹ ۶۰؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت اتر پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے میں پیر کو گوا کو۱۶۴؍ رن پر سمیٹنے کے بعد دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک ۴؍وکٹوں پر۱۰۴؍ رن بنا لیے ہیں اور اس کی مجموعی برتری ۱۴۰؍ رن ہوگئی ہے۔
آج صبح بلے بازی کے لیے اتری گوا کی ٹیم کے لیے سویش پربھودیسائی اور شیویندر بھجبل نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے ۶۱؍ رن جوڑے۔ ۲۶؍ویں اوور میں ذیشان انصاری نے سویش پربھودیسائی (۱۹) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد انصاری نے ۳۲؍ویں اوور میں شیویندر بھجبل (۴۴) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ کپتان ابھینو تیج رانا (۲۶)، یش کسوانکر (۳۶) اور درشن مسال ۱۱ ؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اتر پردیش کے گیند بازوں کے سامنے گوا کے باقی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ۶۲؍ویں اوور کی تیسری گیند پر کارتک یادو نے شبھم تاری (۴؍رن) کو آؤٹ کرکے گوا کی اننگز ۱۶۴؍ رن پر ختم کردی۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش کو۳۸؍ رن کی برتری مل گئی۔ اتر پردیش کے لیے ذیشان انصاری نے ۵؍ وکٹ حاصل کیے۔ کارتک یادو اور ونش چودھری کو ۲۔۲؍ وکٹ ملے۔ کرن شرما نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹائیگر شروف حقیقی زندگی کے ہیرو بن کر ابھرے، زخمی ڈرائیور کو خود اسپتال پہنچایا
اس کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے اتری اتر پردیش کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں دونوں سلامی بلے بازوں ابھیشیک گوسوامی اور مادھو کوشک کے وکٹ گنوا دیئے۔ یش کسوانکر نے ان دونوں کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ اس کے بعد آرین جویال اور کرن شرما نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ کرن شرما ۳۱؍رن اور ذیشان انصاری ۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہونے تک اتر پردیش نے ۴؍وکٹوں پر۱۰۲؍ رن بنا لیے ہیں۔ آرین جویال (ناٹ آؤٹ ۶۰؍رن) اور کارتک یادو ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ گوا کے لیے یش کسوانکر نے ۲؍ وکٹ حاصل کیے۔ درشن مسال اور ابھینو تیج رانا نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے زمبابوے کو ۹؍ وکٹ سے شکست دی، سیریز میں ناقابل تسخیر برتری
آیوش بدونی کی ڈبل سنچری
آیوش بدونی (۲۱۷)، سمت ماتھر (۹۲) اور انوج راوت (ناٹ آؤٹ ۶۱؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی نے ۶؍ وکٹوں پر ۶۴۸؍ رن بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ پیرکو دہلی نے کل کے۴؍ وکٹوں پر۳۸۴؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آیوش بدونی نے کل کے ۱۱۵؍ رن سے آگے کھیلتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ ۱۱۷؍ویں اوور میں جے ایم پٹیل نے انہیں آؤٹ کردیا۔ بدونی نے ۲۴۶؍ گیندوں میں ۲۲؍ چوکے اور ۲؍چھکے لگاتے ہوئے ۲۱۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ۱۳۷؍ویں اوور میں سمت ماتھر کے آؤٹ ہونے کے بعد دہلی نے ۶؍ وکٹوں پر ۶۴۸؍ رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ماتھر نے ۱۸۴؍ گیندوں میں ۷؍ چوکے اور۴؍ چھکے لگاتے ہوئے ۹۲؍ رن بنائے۔ انوج راوت ۶۱؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری گجرات نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ۲؍ وکٹوں پر۹۸؍ رن بنا لیے ہیں۔ ویدانت ترپاٹھی (ناٹ آؤٹ ۳۲؍ رن) اور منن ہنگراجیا (ناٹ آؤٹ ۱۲؍رن) کریز پر موجود ہیں۔ ابھیشیک دیسائی (۳۴؍رن) اور آریہ دیسائی ۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گجرات اب بھی دہلی کی پہلی اننگز کے اسکور سے ۵۵۰؍ رن پیچھے ہے۔ رتک شوقین نے گجرات کے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔