Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہ ۲۴؍ شخصیات جو اے آئی کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہیں

Updated: May 23, 2026, 3:31 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اے آئی نے دنیا کو تیزی سے ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچایا ہے۔ اِن اے آئی ماہرین کی محنت، تخلیقی سوچ اور جدّت آپ کو نہ صرف کامیابی کی طرف گامزن کرے گی بلکہ ٹیکنالوجی کا خوف بھی ختم کرےگی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

(۱) پشمیت کوہلی
Pushmeet Kohli
ایک معروف کمپیوٹر سائنسداں ہیں جو گوگل ڈیپ مائنڈ میں سائنس اینڈ اسٹریٹجک انیشیٹو یونٹ کے سربراہ ہیں اور ڈیپ مائنڈ میں ریسرچ کے نائب صدر ہیں۔ 

(۲) رجت مونگا
Rajat Monga
ایک ماہر کمپیوٹر سائنسداں اور انجینئر ہیں۔ انہوں نے گوگل میں رہتے ہوئے خاص طور پر’ ٹینسر فلو‘جیسے مشہور اے آئی فریم ورک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کمپیوٹر سائنس کا یہ جدید شعبہ عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بناتا ہے

(۳) نندن نیل کینی
Nandan Nilekani
ایک انجینئر اور بزنس مین ہیں۔ انہوں نے’’انفوسس‘‘ کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ وشال سکا کے استعفیٰ کے بعد نندن نیل کینی کو بورڈ کا نان ایگزیکٹو چیئرمین بنایا گیا تھا۔ 

(۴) مصطفیٰ سلیمان
Mustafa Suleyman
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ سلیمان اے آئی ماہراور بزنس مین ہیں۔ وہ مائیکروسافٹ کے اے آئی شعبے کے سی ای او ہیں اور ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی ہیں۔ 

(۵) سی وی جواہر
C V Jawahar
ایک ممتاز ہندوستانی کمپیوٹر وژن محقق ہیں۔ سی وی جواہر، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی حیدرآباد (IIITH) میں پروفیسر ہیں۔ وہ مصنف بھی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آپ مشین کو سکھائیں گے کہ وہ ڈیٹا سے کیسے سیکھے اور فیصلے کرے!

(۶) یان لی کون
Yann LeCun
فرانسیسی نژادامریکی کمپیوٹر سائنسداں ہیں۔ انہوں نے میٹا میں چیف اے آئی سائنسداں کے طور پر خدمات انجام دیں اور ایڈوانسڈ مشین انٹیلی جنس لیبز کی بنیاد رکھی۔ 

(۷) ڈیوڈ سلور
David Silver
ایک اے آئی محقق اور اے آئی اسٹارٹ اپ’’اِن ایفیبل انٹیلی جنس‘‘ کےسی ای او ہیں۔ ۲۰۱۳ءسے۲۰۲۶ء تک، سلور نے ڈیپ مائنڈ میں کل وقتی کام کیا۔ 

(۸) انیما آنند کمار
Anima Anandkumar
کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کمپیوٹنگ کی برین پروفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ این ویڈیامیں مشین لرننگ ریسرچ کی سینئر ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایسی مشین بنانا چاہیں گے جو خود سوچ سکے؟

(۹) اینڈریو این جی
Andrew Ng
امریکی کمپیوٹر سائنسداں اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیئور ہیں۔ اینڈریو ’گوگل برین‘ کے شریک بانی اور سربراہ رہے ہیں اور’ بیدو‘ میں سابق چیف سائنسداں بھی رہ چکے ہیں۔

(۱۰) یوشوا بنجیو
Yoshua Bengio
ایک کنیڈین کمپیوٹر سائنسداں ہیں اور آرٹی فیشیل نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ کے بانیوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف مونٹریال میں پروفیسر ہیں۔

(۱۱) رمن بھاسکرن
Raman Bhaskaran
آئی آئی ٹی بامبے میں کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں پروفیسر ہیں۔ وہ ’’یونیورسل ہیلتھ آرگنائزیشن‘‘(یو ایچ او) کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آسان طریقے سے تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، یہ ہے اس کورس کی خصوصیت

(۱۲) کرشنا بھرت
Krishna Bharat
ہند نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسداں ہیں جو گوگل انکارپوریٹڈ میں سائنٹسٹ ہیں۔ وہ اس سے قبل گروک اسٹائل اور لیزر لائک انکارپوریٹڈکے بانی مشیر تھے۔

(۱۳) فی فی لی
Fei Fei Lee
ایک چینی نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسداں ہیں جو’ امیج نیٹ‘ کے قیام کیلئے مشہور ہیں۔ وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ہیں۔ وہ گوگل میں بھی کام کرچکی ہیں۔

(۱۴) ڈیمس ہسابس
Demis Hassabis
ایک برطانوی کمپیوٹر سائنسداں جنہوں نے’ ڈیپ مائنڈ‘کی بنیاد رکھی جو بعد میں گوگل کا حصہ بن گیا۔ ڈیمس برطانیہ کی حکومت کے اے آئی کے مشیر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چھٹیوں کو بامعنی بنائیں، یہ سرگرمیاں آپ کی صلاحیتیں نکھاریں گی

(۱۵) جیف ڈین
Jeff Dean
ایک امریکی کمپیوٹر سائنسداں اور سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ ۲۰۱۸ءسے وہ گوگل اے آئی کے سربراہ ہیں۔ ۲۰۲۳ءمیں انہیں گوگل کا چیف سائنٹسٹ مقرر کیا گیا تھا۔

(۱۶) ڈیوڈ ڈونوہو
David Donoho
ایک امریکی ریاضی داں ہیں۔ وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں شماریات کے پروفیسر ہیں۔ انہیں ۲۰۱۹ءمیں امریکن فلاسوفیکل سوسائٹی کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔

(۱۷) ہلیری میسن
Hilary Mason 
ہلیری میسن ایک امریکی بزنس وومن اور ڈیٹا سائنٹسٹ ہیں۔ وہ’’ اسٹارٹ اپ فاسٹ فارورڈ لیبز‘‘کی شریک بانی ہیں۔ انہوں نےگرینیل کالج سے گریجویشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس سی طلبہ؛ چند ایسے کورسیز جن کی مانگ ۵؍ سال بعد بھی ہوگی

(۱۸) آنند رگھو ناتھن
Anand Raghunathan
ایک ہند نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسداں اور پرڈیو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ ایمبیڈڈ سسٹمز، کمپیوٹر آرکیٹیکچر اور وی ایل ایس آئی ڈیزائن میں تحقیق کیلئے مشہور ہیں۔

(۱۹) راج ریڈی
Raj Reddy
ایک ہند نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسداں ہیں۔ انہوں نے کارنیگی میلن یونیورسٹی میں روبوٹکس انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔ انہیں ۵۰؍ سال سے زیادہ کا تدریسی تجربہ ہے۔

(۲۰) پی آنندن
P. Anandan
چنئی سے تعلق رکھنے والے پی آنندن وادھوانی انسٹی ٹیوٹ فار آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے سابق سی ای او ہیں۔ وہ ایڈوب سسٹمز میں ریسرچ کے نائب صدر بھی رہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایچ ایس سی طلبہ؛ مستقبل سے ہم آہنگ کریئر کا انتخاب ضروری

(۲۱) ڈی جے پاٹل
DJ Patil
ایک امریکی ریاضی داں اور کمپیوٹر سائنسداں ہیں جو۲۰۱۵ء تا۲۰۱۷ء امریکہ کے آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی میں چیف ڈیٹا سائنٹسٹ رہے۔

(۲۲) جوڈیا پرل
Judea Pearl
ایک امریکی الیکٹریکل انجینئراور کمپیوٹر سائنسداں ہیں وہ’’ Bayesian‘‘ نیٹ ورکس کی ترقی کیلئےمشہور ہیں۔ جوڈیا پرل کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

(۲۳) اسٹورٹ رسل
Stuart Russell
ایک برطانوی کمپیوٹر سائنسداں ہیں جو مصنوعی ذہانت اے آئی میں اپنی خدمات کیلئے مشہور ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ہیں۔

(۲۴) اِیان گڈفیلو
Ian Goodfellow
ایک امریکی کمپیوٹر سائنسداں، انجینئر اور ایگزیکٹو ہیں۔ وہ گوگل ڈیپ مائنڈ میں ریسرچ سائنٹسٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ گوگل برین میں ریسرچ سائنٹسٹ تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK