یوں تو ہمیں بہت سے جانوروں کے نام معلوم ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیا کھاتے ہیں، کہاں رہتے ہیں اور ان کی خاصیت کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 10, 2019, 4:38 PM IST
یوں تو ہمیں بہت سے جانوروں کے نام معلوم ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیا کھاتے ہیں، کہاں رہتے ہیں اور ان کی خاصیت کیا ہے۔
۔ ہاتھی کے بچے کی پیدائش کے وقت بے بی ہاتھی کی لمبائی تقریباً ۸۳؍ سینٹی میٹر اور وزن قریب ۱۱۲؍ کلو تک ہوتا ہے۔
۔ پیدائش کے وقت گینڈے کے بچے کی ناک پر سینگ نہیں ہوتی ہے۔ یہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے۔
۔ ’بے بی سیل‘ کو پفس کہا جاتا ہے اور پفس پیدائش کے فوراً بعد تیر سکتے ہیں۔
۔ ہرن کے بچے کو فان کہتے ہیں۔ ہرنی ایک بار میں ایک یا دو بچوں کو جنم دیتی ہے۔
۔ مادہ پانڈا بہت چھوٹے بچوں کو جنم دیتی ہے۔ پیدائش کے وقت بے بی پانڈا کا وزن ۱۰۰؍ گرام کے لگ بھگ ہوتا ہے۔
۔ کنگارو کے بچے کو جوئے کہا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے وقت اس کی جسمانی ساخت چھوٹی ہوتی ہے۔ جوئے کو ماں اپنی پیٹ پر بنی تھیلی میں تقریباً ۱۲۰؍ سے ۴۵۰؍ دنوں تک رکھتی ہے تاکہ بچے کی بہتر نشوونما ہوسکے۔
۔ کتے کے بچے پیدائش کے بعد تقریباً ۲؍ ہفتوں تک دیکھ اور سن نہیں سکتے۔
۔ گدھے کے بچے کو فول کہتے ہیں۔ گدھا تقریباً ۴۰؍ برس تک زندہ رہ سکتا ہے۔