Inquilab Logo

بینگن دماغی صحت اور خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے

Updated: August 25, 2023, 5:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں متعدد بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہیں، یہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Eggplant. Photo. INN
بینگن ۔ تصویر:آئی این این

بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس میں متعدد بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہیں، یہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ پڑھئے بینگن کے فوائد:
غذائیت سے بھر پور:بینگن میں حیاتین، معدنیات اور ریشہ زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیںاور،میگنیز، فولیٹ، پوٹاشیم، وٹامن کے اور سی اورکاربوہائیڈریٹ بھی ہوتے ہیں۔ 
کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے:بینگن میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جوکولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہےنیز اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور کلورجینک ایسڈ کولیسٹرل کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
امراض قلب سے نجات:بینگن میںموجود فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی، پوٹاشیم اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹ دِل کی بیماریوں کے خطرے سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
شوگر کنٹرول کرتا ہے:بینگن میں فائبر اور پولیفینول کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور یہ دونوں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بینگن کو شوگر کے مریضوں کیلئے ایک صحت مند غذا سمجھا جاتا ہے ۔
کینسر سے تحفظ:بینگن میں کینسر سے بچاؤ کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، بینگن جسم کو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں معاون: بینگن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کیلوریز کم ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ وزن کم کرنے کےمددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یادداشت کو بڑھاتا ہے: بینگن قدرتی کیمیکلز سے بھرپور ہوتے ہیں جسے فائٹونیوٹرینٹس کہتے ہیں، جو دماغی صحت کو بہتر بنانے کیلئے جانا جاتا ہے۔ یہ پورے جسم اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں۔
صحتمند بالوں کیلئے:اس میں مفید انزائمز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہیئر فولیسلز کو روکنے کیلئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ بینگن میں شامل پانی کی مقدار بھی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں گھنا کرتی ہے۔
بڑھتی عمرکے اثرات کم کرتا ہے:اس کے چھلکے میں اینتھو سیاننز نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات گھٹانے کیلئے بہترین مانے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK