• Sun, 21 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ۸۲؍ رنز سے ہرا کر ایشیز سیریز جیت لی

Updated: December 21, 2025, 8:01 PM IST | Adelaide

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ۸۲؍ رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز میں ۰۔۳؍کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کے آخری روز۴۳۵؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ۲۰۷؍ رنز ۶؍ کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ، ول جیکس اور بریڈن کارس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی امیدوں کو کچھ دیر تک زندہ رکھا تاہم یہ کوششیں سیریز بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔

Australiain Team.Photo:PTI
آسٹریلین ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی

 آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ۸۲؍ رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز میں ۰۔۳؍کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کے آخری روز۴۳۵؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ۲۰۷؍ رنز ۶؍ کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ، ول جیکس اور بریڈن کارس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی امیدوں کو کچھ دیر تک زندہ رکھا تاہم یہ کوششیں سیریز بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔ 
جیمی اسمتھ اور ول جیکس نے ساتویں وکٹ میں ۹۱؍ رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور۳۳۷؍رن  تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر مچل اسٹارک نے جیمی اسمتھ کو ۶۰؍رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلوائی۔ ول جیکس بھی ۴۷؍ رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔ جوفرا آرچر ۳؍  اور جوش ٹنگ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم ۳۵۲؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بریڈن کارس۳۹؍ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز اور ناتھن  لاین  نے ۳۔۳؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایلیکس کیری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں ۱۰۶؍ اور دوسری اننگز میں ۷۲؍ رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے چھ کیچ بھی تھام کر ٹیم کی کامیابی میں نمایاں حصہ ڈالا۔میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں ۳۷۱؍ اور دوسری اننگز میں۳۴۹؍ رنز بنائے جبکہ انگلینڈ پہلی اننگز میں ۲۸۶؍ رنز تک محدود رہی تھی۔
 اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف  صفر۔۳؍ کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ۲۶؍ دسمبر  ۲۰۲۵ءسےمیلبورن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان: توشہ خانہ ۲؍کیس: عمران خان کا ’’اسٹریٹ موومنٹ‘‘ شروع کرنے کا پیغام

سر ڈان بریڈ مین کی برابری، ٹریوس ہیڈ کا بڑا کارنامہ
 آسٹریلیائی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈان بریڈ مین کی برابری کر لی۔  کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہر کھلاڑی کے آل ٹائم آئیڈیل لیجنڈری سر ڈان بریڈ مین رہے ہیں۔ آسٹریلیائی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ہی سر ڈان بریڈ مین کی برابری کر لی ہے۔ رواں ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا، جس میں ۳۱؍ سالہ ان فارم ٹریوس ہیڈ نے ناٹ آؤٹ ۱۴۷؍ رنز کی اننگز کھیل کر سر ڈان بریڈ مین کی برابری کر لی۔ ٹریوس ہیڈ اس سنچری کے ساتھ آسٹریلیائی سر زمین پر لگاتار چار ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے تاریخ کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سر ڈان بریڈمین (لیڈز اور میلبورن)، کلارک (ایڈیلیڈ) اور اسٹیو اسمتھ (میلبورن) کے بعد، ایڈیلیڈ کے ایک ہی مقام پر لگاتار چار ٹیسٹ میں چار سنچریاں بنانے والے چوتھے آسٹریلیائی کرکٹر بھی بن گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:گوگل اور ایپل ورک ویزا والے ملازمین کو امریکہ چھوڑنے سے روک رہے ہیں

ان سے آگے اب صرف نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن باقی ہیں، جنہوں نے لگاتار پانچ ٹیسٹ سنچریاں بنا رکھی ہیں۔  ایشیز سیریز کے ابھی دو میچز باقی ہیں۔ اگر ٹریوس ہیڈ اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے مزید دو سنچریاں اسکور کر لیتے ہیں تو وہ ایک ہی ملک میں لگاتار ۶؍سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK