حکومت کے الیکٹرانک مارکیٹ پلیٹ فارم (جی ای ایم) کے فیوچر نیلامی ماڈیول کے ذریعے ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۵ءکے درمیان۲۲۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کے سرکاری اثاثوں کا تصفیہ کیا گیا۔
EPAPER
Updated: December 21, 2025, 8:14 PM IST | New Delhi
حکومت کے الیکٹرانک مارکیٹ پلیٹ فارم (جی ای ایم) کے فیوچر نیلامی ماڈیول کے ذریعے ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۵ءکے درمیان۲۲۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کے سرکاری اثاثوں کا تصفیہ کیا گیا۔
حکومت کے الیکٹرانک مارکیٹ پلیٹ فارم (جی ای ایم) کے فیوچر نیلامی ماڈیول کے ذریعے ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۵ءکے درمیان۲۲۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کے سرکاری اثاثوں کا تصفیہ کیا گیا۔
اتوار کے روز وزارت تجارت اور صنعت کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق جی ای ایم کے اس فیوچر آکشن ماڈیول کے ذریعے۱۳؍ہزارسے زیادہ نیلامی کی گئی، جس میں۲۳؍ہزار سے زیادہ بولی دہندگان نے حصہ لیا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ای ایم کے ذریعے وزارتیں، محکمے اور عوامی شعبے کے ادارے اشیاء اور خدمات کی خریداری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اپنے فیوچر آکشن ماڈیول کے ذریعے سرکاری جائیدادوں کے تصفیے کو آسان بنانے کے لیے نیلامیاں بھی کراتا ہے۔ یہ اس عمل میں شفافیت، کارکردگی اور قیمت کے تعین میں بہتری لاتا ہے جو روایتی طور پر بکھرا ہوا اور کاغذی کارروائی سے بھرپور تھا۔
یہ بھی پڑھئے:گوگل اور ایپل ورک ویزا والے ملازمین کو امریکہ چھوڑنے سے روک رہے ہیں
فیوچر آکشن ماڈیول ایک ڈیجیٹل بولی کا عمل ہے، جس کے ذریعے سرکاری محکمے اسکریپ، ای-کچرا، پرانی گاڑیاں، مشینری اور لیز پر لی گئی جائیدادیں (جن میں عمارتیں اور زمین شامل ہیں) اعلیٰ ترین بولی لگانے والے کو فروخت کرتے ہیں۔ اس عمل میں حکومت پلیٹ فارم پر کسی اثاثے کو درج کرتی ہے، رجسٹرڈ بولی دہندگان مسابقتی بولیاں لگاتے ہیں اور سب سے زیادہ بولی کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان: توشہ خانہ ۲؍کیس: عمران خان کا ’’اسٹریٹ موومنٹ‘‘ شروع کرنے کا پیغام
جی ای ایم کے محفوظ ڈجیٹل انٹرفیس کے ذریعے محکمے ریزرو قیمت مقرر کر سکتے ہیں، شرکت کی شرائط طے کر سکتے ہیں اور حقیقی وقت میں بولی کی نگرانی کر سکتے ہیں، جس سے نیلامی کے پورے عمل میں شفافیت اور کارکردگی یقینی ہوتی ہے۔