Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی اے آئی کیمپس پلیس منٹ: ۲۹؍ شہروں میں انٹرویو منعقد کئے جائیں گے

Updated: July 30, 2026, 2:37 PM IST | Mumbai

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اےآئی) نے مئی۲۰۲۶ءمیں سی اے فائنل امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے لیے کیمپس پلیسمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اےآئی) نے مئی۲۰۲۶ءمیں سی اے فائنل امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے لیے کیمپس پلیسمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری کیا ہے۔ اس سال پلیسمنٹ مہم پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہوگی۔ کیمپس انٹرویوز ملک بھر کے ۲۹؍ شہروں میں ہوں گے جہاں ۷۸؍ معروف کمپنیاں مشترکہ طور پر۵۳۳۹؍اسامیوں کے لیے بھرتی کریں گی۔بڑے کاروباری شہر جیسے دہلی، ممبئی، پونے، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، کولکاتا اور احمد آباد اس مہم کے اہم مراکز ہوں گے۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو ملک کی معروف کمپنیوں میں اپنا کیریئر شروع کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

۶۳۹۹؍امیدوار وں نےرجسٹریشن کرایا ہے 

۷۹۳۱؍امیدواروں نے مئی ۲۰۲۶ء میں منعقدہ سی اے فائنل کا امتحان پاس کیا۔ ان میں  سے۶۳۹۹؍ نئے کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے کیمپس پلیسمنٹ کے عمل کیلئے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ یہ بھرتی مہم مختلف شعبوں جیسے فائنانس، ٹیکسیشن، آڈٹ، کنسلٹنگ، بینکنگ، رسک مینجمنٹ، مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ڈی آر ڈی او میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبہ کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ کا موقع

کیمپس انٹرویو کب اور کہاں ہوں گے؟

آئی سی اے آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پلیسمنٹ ڈرائیو کئی مراحل میں چلایاجائےگا۔ابھرتے ہوئے شہروں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں بھی مواقع دستیاب ہوں گے۔اس بار تقرری صرف میٹروپولیٹن علاقوں تک محدود نہیں رہے گی۔ کمپنیاں ابھرتے ہوئے شہروں جیسے رانچی، رائے پور، راج کوٹ، رتلام اور بڑودہ میں بھی نئے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ بھرتی کریں گی۔ اس سے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد کو ان کے علاقے کے قریب روزگار کے مواقع ملیں گے۔دہلی میں۳؍ سے ۷؍ اگست کے درمیان انٹرویو ہوں گے۔ممبئی اور پونے میں۴؍ سے۸؍ اگست کے درمیان انٹرویو منعقد کئے جائیں گے اورنوئیڈا اور تھانے میں۲۲-۲۱؍ ستمبرکومنعقد ہوںگے۔

آئی سی اے آئی کے صدر سی اے پرسنا کمار ڈی نے کہا کہ تقرری کے عمل کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لیے کئی نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں ٹیکنالوجی پر مبنی بھرتی کا نظام، کمپنیوں کے نمائنوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی، امیدواروں کے لیے واقفیت کے پروگرام، سائیکومیٹرک اور اہلیت کے ٹیسٹ، کریئر کاؤنسلنگ، اور صنعت کی ضروریات کے مطابق مہارت کی ترقی کے پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کمپنیوں کو قابل پیشہ ور افراد فراہم کریں گے اور نئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کوکریئر کے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کم سرمایہ میں شروع ہونے والے کاروبارجن کی ’ڈیمانڈ‘بڑھ رہی ہے

 پچھلے پلیسمنٹ  میں۲۷ء۵۰؍ لاکھ تک کا پیکیج ملا تھا 

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، اپریل-مئی۲۰۲۶ء میں  منعقدہ ۶ ۳؍ ویں کیمپس پلیسمنٹ پروگرام کے دوران۲۵۷۰؍ سے زیادہ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس وقت سب سے زیادہ گھریلو سالانہ پیکیج۲۷ء۵۰؍ لاکھ تھا جبکہ منتخب امیدواروں کی اوسط سالانہ سی ٹی سی ۱۳؍ لاکھ تھی۔ نتیجتاً، اس بار ہزاروں نئے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کو پُرکشش تنخواہوں کے ساتھ ممتاز کمپنیوں میں ملازمتیں ملنے کی امید ہے۔

۷۸؍ کمپنیاں

۵۳۳۹؍  اسامیوں کیلئےامیدواروں کاانتخاب کریں گی 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK