Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈی آر ڈی او میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبہ کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ کا موقع

Updated: July 15, 2026, 1:40 PM IST | Mumbai

کالج کے طلبہ کیلئے انٹرن شپ نہ صرف عملی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے بلکہ مستقبل کے کریئر کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کالج کے طلبہ کیلئے انٹرن شپ نہ صرف عملی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے بلکہ مستقبل کے کریئر کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ اگر یہ موقع ملک کے معروف تحقیقی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) میں ملے تو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ڈی آر ڈی او نے طلبہ کیلئے نئی بامعاوضہ انٹرن شپ کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری ویب سائٹdrdo.gov.in پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے درخواست کی آخری تاریخ۱۵؍جولائی ۲۰۲۶ء

موقع کیا ہے؟

یہ انٹرن شپ ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیبارٹری(ڈی ایم آر ایل)، حیدرآباد میں ہوگی، جہاں دفاعی شعبے کیلئے جدید مواد (ایڈوانس مٹیریل) اور جدید ٹیکنالوجی پر تحقیق و ترقی کا کام کیا جاتا ہے۔ منتخب طلبہ کو سینئر سائنسدانوں کی نگرانی میں کام کرنے اور تحقیق کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس انٹرن شپ کیلئے ۲۰؍ طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ دونوں سطح کے طلبہ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کم سرمایہ میں شروع ہونے والے کاروبارجن کی ’ڈیمانڈ‘بڑھ رہی ہے

اہم تفصیلات اور انتخاب کا طریقہ

 ویب سائٹ: drdo.gov.in

* انٹرن شپ کی مدت: ۶؍ماہ

* ماہانہ وظیفہ: ۵؍ہزار روپے(کل ۳۰؍ہزار روپے)

*مقام :  حیدرآباد

*امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر یا آن لائن/آف لائن انٹرویو کے ذریعے ہوگا۔

 انٹرن شپ کب شروع ہوگی؟

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرن شپ شروع ہونے کی متوقع تاریخ۵؍اگست ۲۰۲۶ء ہے اور منتخب امیدواروں کو ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء تک اطلاع دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: طبی شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر شبنم شاہ

کون درخواست دے سکتا ہے؟

*متعلقہ شعبے

* میٹالرجیکل/میٹیریل سائنس انجینئرنگ

* میکانیکل انجینئرنگn فزکسn کیمسٹری

* کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ (ڈیٹا سائنس)

* کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ (آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ)

درکار تعلیمی اہلیت

* امیدوار کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بی ای/بی ٹیک یاایم ای/ایم ٹیک/ایم ایس سی** کے فل ٹائم انجینئرنگ یا انجینئرنگ سائنس کے کورس میں زیرِ تعلیم ہو۔

* گریجویٹ امیدوار کا ’سی جی پی اے‘کم از کم۷ء۰( ۱۰؍ میں سے) ہونا چاہیے۔

* پوسٹ گریجویٹ امیدوار کے پہلے سال میںکم ازکم ۷۰؍ فیصد نمبر ہونا ضروری ہیں۔

 عمر کی حد اور درکار دستاویز:۳۱؍جولائی ۲۰۲۶ءتک امیدوار کی عمر۲۸؍ سال سے کم ہونی چاہیے۔ ضروری دستاویزات:آدھار کارڈ،گزشتہ سمسٹروں کی مارک شیٹس،بایو ڈیٹا (CV)، کالج کی جانب سے جاری کردہ ’پیڈ انٹرن شپ ریفرنس‘

یہ بھی پڑھئے: بینک آف انڈیا میں آفیسر بھرتی، گریجویٹس/ سی اے/ آئی سی اے ڈبلیو درخواست کے اہل

درخواست کیسے دیں؟

ڈی آر ڈی او کی ویب سائٹ drdo.gov.inپر جائیں۔ فارمیٹ فار اپلی کیشن فار ایکس اآر ڈی او پیڈن انٹرن شپ اسکیم کے صفحے سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ فارم میںنام، تاریخِ پیدائش، آدھار نمبر، اور دیگر مطلوبہ معامات بھریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK