یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ(یوآئی آئی سی ایل)نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر جنرلِسٹ اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر (ہندی آفیسر) کے عہدوں پر درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: September 30, 2026, 2:23 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ(یوآئی آئی سی ایل)نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر جنرلِسٹ اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر (ہندی آفیسر) کے عہدوں پر درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ(یوآئی آئی سی ایل)نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر جنرلِسٹ اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر (ہندی آفیسر) کے عہدوں پر درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جو امیدوار ان عہدوں پر ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ UIICL کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا فارم بھر سکتے ہیں۔ اس بھرتی مہم کے ذریعے مجموعی طور پر۲۲۵؍ امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے۲۰۰؍ عہدے اورایڈمنسٹریٹو آفیسر (ہندی آفیسر) کے۲۵؍ عہدے شامل ہیں۔ ان عہدوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء مقرر کی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹو آفیسر جنرلِسٹ کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس ملک کے کسی تسلیم شدہ ادارے سے گریجویشن کی ڈگری ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو آفیسر (ہندی آفیسر) کے عہدے کے لیے امیدوار نے ہندی یا انگریزی مضمون کے ساتھ گریجویشن مکمل کیا ہونا چاہیے۔ اسکے ساتھ امیدواروں کو دیگر مقررہ اہلیت کے معیار پر بھی پورا اترنا ہوگا۔درخواست گزار کیلئے کم از کم عمر۲۱؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۳۰؍ سال مقرر کی گئی ہے۔ویب سائٹ:https://www.newindia.co.in/recruitment/list
یہ بھی پڑھئے: ۲؍گریجویٹس جنہوں نے۴؍ماہ میں اسٹارٹ اَپ بناکر اسے فروخت کردیا
کینرا بینک میں اپرنٹس شپ
کینرا بینک نے اپرنٹس شپ کے لئے آفیشل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آن لائن درخواست کا عمل یکم اکتوبر۲۰۲۶ء سے شروع ہوگااور۱۷؍ اکتوبر۲۰۲۶ء جاری رہے گا۔ درخواست دینے کے لیے امیدوار کے پاس کسی تسلیم شدہ ادارے یا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔منتخب امیدواروں کو ہر ماہ۱۶؍ہزار۶۵۰؍روپے کا اسٹائپنڈ (وظیفہ) دیا جائے گا۔اپرنٹس شپ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو ۵۰۰؍روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔ایس سی ، ایس ٹی اور معذور زمرہ کے امیدواروں کو فیس نہیں ہے۔درخواست فارم بھرنے اور نوٹیفکیشن کیلئے ویب سائٹ www.canarabank.bank.in
پریس کونسل آف انڈیا میں آفیسر بھرتی
پریس کونسل آف انڈیا نے گروپ ’بی‘اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کے عہدے پربھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔پی سی آئی اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کیلئے درخواست گزار کے پاس کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری ہونی چاہیے۔ ایسے امیدوار جن کے پاس پوسٹ گریجویٹ ڈگری، قانون کی ڈگری، جرنلزم یا ماس کمیونیکیشن میں ڈگری/ڈپلوماہو یا انہیں ہندی اور انگریزی کے علاوہ کسی دوسری ہندوستانی زبان کا علم ہو، انہیں ترجیح دی جائے گی۔ تاہم بنیادی تعلیمی قابلیت گریجویشن ہی ہے۔ عمر۲۰؍ سے۳۰؍ سال کے درمیان ہونی چاہیے۔مکمل تفصیلات کے لئے ویب سائٹ: www.presscouncil.nic.in