Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آئی /ایم ایل میں ملازمتیں بڑھ رہی ہیں: رپورٹ

Updated: August 06, 2026, 3:55 PM IST | Mumbai

اے آئی اور مشین لرننگ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ملازمت کے شعبے کے طور پر اُبھرے ہیں، اس سیکٹر میں عہدوں کیلئے بھرتیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر۳۳؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

The notion that AI will lead to job losses is proving to be false, while this sector also requires a large workforce. Photo: INN
یہ تصور غلط ثابت ہورہا ہےکہ اے آئی سے ملازمتوں میں کمی آئے گی جبکہ اس شعبے میں بھی بڑی افرادی قوت درکار ہے ۔ تصویر: آئی این این

تیزی سے بدلتے جاب مارکیٹ میں بہتر کیریئر کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی آمد کے بعد سے ملازمتوں کو لاحق خطرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ تاہم، ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اے آئی نے نئی راہیں کھول دی ہیں۔ کمپنیاں نہ صرف پیشہ ور افراد بلکہ فریشرز کی بھی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف)کی فیوچر جابز رپورٹ ۲۰۲۵ء  میں کہا گیا تھا کہ اے آئی  اگلے پانچ  سال میں۹۲؍ ملین ملازمتوں کو ختم کر سکتا ہے۔ تاہم، حالیہ ملازمتوں کی رپورٹ دو شعبوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ملازمت کے مواقع کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ان میں ایک  اے آئی ہے اور دوسرا مشین لرننگ  ہے جو کہ ایک بہتر کریئر کیلئے بہت ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آئی سی اے آئی کیمپس پلیس منٹ: ۲۹؍ شہروں میں انٹرویو منعقد کئے جائیں گے

نوبھارت ٹائمس کے مطابق ’نوکری جاب اسپیک‘ (جولائی ۲۰۲۶ء ) کی رپورٹ میں موجودہ مارکیٹ کی بنیاد پر سیکٹر اور شہر کے لحاظ سے ملازمت کے بڑھتے اور گرتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں  وہائٹ کالر جابس اوراےآئی / مشین لرننگ سیکٹر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اےآئی یا مشین لرننگ کے استعمال میںافرادی قوت کی ضرورت ختم نہیںہوسکتی۔

وہائٹ کالر ملازمتوں میں۵؍ فیصداضافہ

رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں وہائٹ کالر جاب مارکیٹ میں گزشتہ سال (جولائی ۲۰۲۵ء) کے مقابلے جولائی۲۰۲۶ء  تک ۵؍ فیصد بڑھ کر۳۲۷۷؍ کی انڈیکس ویلیو تک پہنچ گیا  ہے۔ اس میں صرف گزشتہ ایک ماہ میں ۶ء۶؍ فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے آئی /ایم ایل سیکٹر میں ۳۳؍فیصد کی چھلانگ

اے آئی اور مشین لرننگ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ملازمت کے شعبے کے طور پر اُبھرے ہیں۔ اے آئی اور ایم ایل سیکٹر میں عہدوں کیلئے بھرتیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر۳۳؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ۲؍ سال سے جاری ترقی کے رجحان کو آگے بڑھا رہا ہے۔ نتیجتاً اے آئی اور ایم ایل   سیکٹرہندوستان کے وہائٹ کالر جاب مارکیٹ میں نوکریاں فراہم کرنے والے سب سے بڑے سیکٹر بن گئے ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنیاں تجربہ کار اے آئی  پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مقابلہ کر رہی ہیں اور بہترین ٹیلنٹ کو راغب کرنے کیلئے اعلیٰ تنخواہ کے پیکیج پیش کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ  طویل عرصے سے سست پڑے آئی ٹی اور سافٹ ویئر سروسیز کے شعبے نے دوبارہ رفتارپکڑی ہے اور اس میں۶؍ فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔ آئی ٹی میں سب سے زیادہ مانگ انفارمیشن سیکوریٹی اور اے آئی رولز کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ڈی آر ڈی او میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبہ کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ کا موقع

فریشرز کو بھی موقع مل رہا ہے 

کمپنیاں نہ صرف پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کر رہی ہیں بلکہ فریشرز کو بھی موقع دے ی ہیں۔جولائی میں فریشرز کی بھرتی میں سالانہ بنیاد پر۶؍ فیصد کااضافہ ہوا جو کریئر کےآغاز میں بھرتی پر مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ عالمی اہلیت  مراکز(جی سی سی)میں ملازمتوں میں بھی۵؍فیصد اضافہ ہوا۔ چنئی اور حیدرآباد تقرریوںکیلئے اہم مرکز بن کر ابھرے ہیں۔ درمیانے درجے کے اور سینئر پیشہ ور افراد کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے ،یعنی موجودہ ملازمت کی منڈی پیشہ ورانہ کریئر کے تقریباً ہر مرحلے میں مواقع فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK