Updated: July 18, 2026, 9:55 PM IST
| Mumbai
بارش کا موسم جہاں خوشگوار احساس دیتا ہے، وہیں اس دوران نمی، موسمی انفیکشن اور قوتِ مدافعت میں کمی جیسے مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے میں خشک میوہ جات (Dry Fruits) نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ذیل میں پڑھئے چار بہترین خشک میوہ جات کے فوائد:
خشک میوہ جات مفید ہیں، مگر انہیں اعتدال سے استعمال کریں۔ تصویر:آئی این این
بادام (Almond)
دماغی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار۔
دل کی صحت کیلئے مفید اور کولیسٹرول متوازن رکھنے میں معاون۔
قوتِ مدافعت مضبوط کرتا ہے۔
جلد کو صحتمند اور چمکدار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اخروٹ (Walnut)
دماغی صحت اور توجہ بڑھانے میں معاون۔
دل کے امراض کے خطرات کرتا ہے۔
جسم میں سوزش کم کرنے میں فائدہ مند۔
جسم کو ضروری توانائی فراہم کرتا ہے۔
اومیگا ۳؍ فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہے۔
کشمش (Raisin)
قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔
نظامِ ہاضم کو بہتر بناتی ہے۔
کھجور ( Dates)
کمزوری اور تھکن دور کرنے میں مؤثر۔
ہاضمہ بہتر بناتاہے۔
خون کی کمی سے بچاؤ میں مددگار۔