• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بعض دفعہ کتے نادیدہ چیزوں پر بھونکتے ہیں، کیوں؟

Updated: September 24, 2024, 4:34 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ذیل میں پڑھئےانہی کی تفصیلات۔

Some dogs may even bark spontaneously out of boredom. Photo: INN
کچھ کتے بوریت سے بھی بے ساختہ بھونک سکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

کتوں کا بھونکنا عام بات ہے۔ لیکن آپ نے کتوں کو کسی دیوار یا کونے کی طرف منہ کرکے بھونکتے دیکھا ہوگا، یا وہ گلی میں کسی ایسی چیز کو دیکھ کر بھونک رہے ہوتے ہیں جو نادیدہ ہے، یا کم سے کم انسانوں کی آنکھ سے پوشیدہ ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ بعض دفعہ کتے نادیدہ(جو نظر نہ آئے) چیزوں کو دیکھ کر کیوں بھونکتے ہیں؟
 کتوں کابھونکنا بلاوجہ نہیں ہے
 پالتو کتوں کی دیکھ بھال کے ادارے امریکن کینیل کلب کے مطابق کتوں کے بلا اشتعال بھونکنے کی سب سے عام وضاحت یہ ہے کہ ان کا بھونکنا بلاوجہ نہیں ہے، بلکہ اس بات کا امکان ہے کہ کتے کو جو کچھ بھی بصری، صوتی، یا بو کا احساس ہو رہا ہے اسے انسان سمجھنے سے قاصر ہیں۔ظاہر ہے کتے اعلیٰ سماعت سے لیس ہوتے ہیں، جس میں ایسی آوازوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت بھی شامل ہوتی ہے جو ہائی پچ ہوں، ایسی آوازیں انسانی کان نہیں سن سکتے، لیکن ایک کتا اس شور پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔
 اگر کوئی کتا رات کو بظاہر بلا اشتعال بھونکتا ہے، تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شور کم ہو گیا ہے۔چونکہ کتے اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہیں، اس لئے جب ایک کتا بھونکتا ہے تو اسے سن کر دوسرے کتے بھی بھونکنے لگتے ہیں۔
یہ بھی ممکن ہے
 کتے اندھیرے میں انسانوں کے مقابلے بہتر طور پر دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔اگر کوئی کتا رات کے وقت اندھیرے میں کسی چیز پر ردعمل ظاہر کر رہا ہے، تو یہ ممکن ہے کہ کسی چیز نے اس کی توجہ مبذول کر لی ہو، چاہے وہ جنگلی جانور ہو، چور یا کوئی اور۔
کچھ کتے بوریت کی وجہ سے بھی بھونکتے ہیں
 اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کتے صرف اس وقت بھونکتے ہیں جب ان کے کینائن حواس متحرک ہوں۔کچھ کتے بوریت سے بے ساختہ بھونک سکتے ہیں، ایسی صورت میں شاید ان کا موڈ کھیلنے کا ہو۔ 
وہ ساتھیوں کو خطرے سے آگاہ کرتے ہیں 
 کتے رات میں بلا وجہ اس لئے بھی بھونکتے ہیں تاکہ وہ اپنی موجودگی کا دعویٰ اور اپنے علاقے کا دفاع کرسکیں، ایسا کرکے کتے علاقے میں غلبہ قائم کرتے ہیں اور دوسرے علاقے کے کتوں کو اپنے علاقے میں نہیں آنے دیتے نیز کتے بھونک کر اپنے ساتھیوں کو بھی خطرے سے آگاہ کرتے ہیں۔
  کتے کسی بیماری یا تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بھونک سکتے ہیںجبکہ موسم کی سختی بھی بھونکنے کی وجہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK