Updated: December 31, 2025, 8:04 PM IST
| Mumbai
کاک ٹیل ۲ کی ریلیز ۲۰۲۶ء کی تیسری سہ ماہی میں متوقع ہے۔ شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندنا کی نئی جوڑی، ہومی اداجانیہ کی ہدایت کاری اور تازہ کہانی کے ساتھ، یہ فلم پہلی قسط کی یادوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نیا، جدید اور شہری رومانوی تجربہ پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔
شاہد کپور اور کریتی سنن۔ تصویر: آئی این این
بہت زیادہ متوقع سیکوئل ’’کاک ٹیل ۲‘‘ نے اب باضابطہ طور پر ایک بڑا قدم آگے بڑھا لیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق، فلم کے میکرز نے ۲۰۲۶ء کے لئے ایک عارضی ریلیز ونڈو لاک کر لی ہے، جس سے مداحوں کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندنا کی مرکزی اداکاری والی اس فلم نے پہلے ہی سیٹ سے سامنے آنے والی بی ٹی ایس تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی گونج پیدا کر دی ہے۔مووی ریویو کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم کو ۲۰۲۶ء کی تیسری سہ ماہی میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا: ’’کاک ٹیل ۲‘‘ ۲۰۲۶ء کی تیسری سہ ماہی کو ہدف بنا رہی ہے۔ شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندنا اسٹارر فلم کی شوٹنگ قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ہومی اداجانیہ کی ہدایت کاری میں جاری ہے۔ امکان ہے کہ فلم اگست سے اکتوبر ۲۰۲۶ء کے درمیان ریلیز کی جائے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اجے دیوگن کی ’’گول مال ۵‘‘ میں خاتون ویلن ہوگی
کاک ٹیل ۲ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کریتی سینن نے کہا کہ وہ ایک ہلکی پھلکی، شہری اور نوجوان رومانوی کامیڈی کی تلاش میں تھیں، جو ان کی حالیہ سنجیدہ فلموں سے مختلف ہو۔ ان کے مطابق: ’’کاک ٹیل ۲ بالکل صحیح وقت پر آئی۔ میں واقعی ایک یوتھ فل، اربن اور تفریحی روم کام کرنا چاہتی تھی۔ ہاں، یہ ایک سیکوئل ہے، مگر یہ محض وائب سیکوئل نہیں ہے۔ کہانی، کردار اور ان کی بیک اسٹوریز سب بالکل مختلف ہیں۔‘‘ پوڈکاسٹ کے میزبان کی جانب سے اس بات کی نشاندہی پر کہ اس بار اداکار بھی بدل گئے ہیں، کریتی نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نیا ہے،سوائے فلم کے نام، پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز اور ہدایت کار ہومی اداجانیہ کے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹوئنکل کھنہ نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے
فلم کے گرد ہونے والی چہ مگوئیوں میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب سیٹ سے ایک پرلطف بی ٹی ایس کلپ آن لائن سامنے آیا۔ ویڈیو میں تینوں اداکاروں کو سڑک پر ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں شاہد کپور رشمیکا مندنا کے گرد بازو ڈالے نظر آئے جبکہ وہ کریتی سینن کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ ایک اور کلپ میں کریتی اور رشمیکا کو تم ہی ہو بندھو کی یاد دلاتی دھن پر رقص کرتے دیکھا گیا، جس نے مداحوں کو پہلی کاک ٹیل کی اداکاراؤں دیپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی کی یاد دلادی۔ کریتی سینن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کے دو بڑے شیڈول پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ تیسرا شیڈول جلد ہی ممبئی میں شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں کچھ حیران کن اور یادگار میوزک شامل ہوگا۔ ساتھ ہی کریتی نے خوشی کا اظہار کیا کہ فلم کی اسٹائلنگ انیتا شراف اداجانیہ نے سنبھالی ہے، جس کے باعث وہ اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: جرمنی: بینک میں ڈکیتی، ۳۵؍ ملین ڈالر نقدی، اور قیمتی سامان کے ساتھ چور فرار
کریتی کے مطابق، کاک ٹیل ۲ پہلی فلم کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار بصریوں، تازہ توانائی اور جدید رشتوں پر ایک باریک اور عصری نقطہ نظر پیش کرے گی،جو آج کے ناظرین کے لیے خاصی متعلقہ محسوس ہوتی ہے۔ شاہد کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے سوال پر، انہوں نے ہنستے ہوئے تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا کے روبوٹ کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’ہاں، لیکن اس بار مَیں ایک انسان ہوں۔‘‘