Inquilab Logo

اگر زمین سے صرف۵ سیکنڈ کیلئے آکسیجن غائب ہوجائے تو کیا ہوگا

Updated: December 10, 2022, 3:44 PM IST | MUMBAI

تمام جانداروں کیلئے آکسیجن بہت ضروری ہے۔ ہم اسی کی مدد سے زندہ رہتے ہیں۔ اگر انسان سانس کے ذریعے آکسیجن نہ لے تو چند سیکنڈ میں اس کی موت ہوجائے گی

Disappearance of oxygen for 5 seconds will kill billions of people; Photo: INN
۵؍ سیکنڈ کیلئے آکسیجن غائب ہوجانے سے اربوں انسانوں کی موت ہوجائے گی؛تصویر:آئی این این

تمام جانداروں کیلئے آکسیجن بہت ضروری ہے۔ ہم اسی کی مدد سے زندہ رہتے ہیں۔ اگر انسان سانس کے ذریعے آکسیجن نہ لے تو چند سیکنڈ میں اس کی موت ہوجائے گی۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا کہ اگر زمین سے صرف ۵؍ سیکنڈ کیلئےآکسیجن غائب ہوجائے تو کیا ہوگا؟
 آپ سبھی نے کم سے کم ایک مرتبہ تو سانس روکنے کی کوشش ضرور کی ہوگی۔ بعض افراد کئی منٹوں تک سانسیں روک سکتے ہیں لیکن ایک عام انسان چند سیکنڈ یا زیادہ سے زیادہ ایک منٹ تک ہی سانس روک سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر کرۂ ارض سے ۵؍ سیکنڈ کیلئے آکسیجن غائب ہوجائے تو یہ باتیں ہوسکتی ہیں:
 ساحل سمندر پر لیٹے لوگوں کی جلد فوراً جھلس جائے گی کیونکہ ہوا میں موجود مالیکیولر آکسیجن ہی ہمیں الٹرا وائلٹ روشنی سے بچاتی ہے۔
 دن کے وقت آسمان کا رنگ سیاہ ہوجائے گا۔ اندھیرا ہوجائے گا اور ہمیںکچھ دکھائی نہیں دے گا۔
 دھات سے بنی ہوئی وہ تمام چیزیں جو الگ الگ ہیں، فوراً ایک دوسرے سے جڑ جائیں گی کیونکہ ہوا میں موجود آکسیڈیشن کی تہ ہی انہیں آپس میں جڑنے سے روکتی ہے۔
 زمین کا ۴۵؍ فیصد حصہ آکسیجن سے بنا ہواہے، جیسے ہی آکسیجن غائب ہوگی، ساری زمین کھردری اور اتھل پتھل ہوجائے گی۔ اس پر چلنا اور قدم رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ 
 کنکریٹ کو زمین پر جمے رہنے میں آکسیجن مدد دیتی ہے۔ آکسیجن غائب ہوتے ہی کنکریٹ سے بنی تمام عمارتیں سیکنڈوں ہی میں زمین بوس ہوجائینگی۔
 آکسیجن پانی کا ایک تہائی حصہ ہے، جیسے ہی آکسیجن غائب ہوگی، دنیا کے تمام سمندروں کا پانی ، ہائیڈروجن گیس بن جائے گا، اس کا حجم بڑھ جائے گا، اور چونکہ ہائیڈروجن سب سے ہلکی گیس ہے اس لئے یہ اڑ کر فضا کا حصہ بن جائے گی۔ یعنی پوری دنیا میں پانی، سمندر، دریا جیسی کوئی چیز نہیں بچے گی۔
 اگر کرۂ ارض پر محض ۵؍ سیکنڈ کیلئےآکسیجن گیس اپنی مقدار سے دگنا ہوجائے تو کیا ہوگا؟ 
ہمارے کاغذ کے جہاز زیادہ دیر تک اڑیں گے۔
 گاڑیوں میں موجود پیٹرول کا حجم بڑھ جائے گا۔
 دوگنا آکسیجن سے ہمارے جسم کے پٹھے زیادہ مضبوط ہوجائیں گے۔ لیکن:
 ہماری زمین پر دیوقامت حشرات الارض گھومیں گے۔ کاکروچ، بچھو، پتنگے، ٹڈے، چیونٹیاں اور چھپکلیوں کی جسامت کافی بڑھ جائے گی۔

Oxygen Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK