Inquilab Logo

عمران ہاشمی اور سنی لیونی کا ۲۰؍سالہ بیٹا بہار میں امتحان میں شریک

Updated: December 12, 2020, 5:02 AM IST | Mumbai

مظفر پور میں واقع بہار یونیورسٹی کے ایک کالج میں گریجویشن امتحان کے لئے ایڈمٹ کارڈ تیار کرنے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی بڑی لاپروائی کا انکشاف ہوا ہے۔

Emraan Hashmi Photo: INN
عمران ہاشمی۔ تصویر: آئی این این

بہار کے ضلع مظفر پور سے ایک عجیب و غریب خبرسامنے آرہی ہے جہاں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی اوراداکار عمران ہاشمی کا۲۰؍سالہ’بیٹا‘بابا صاحب بھم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی سے گریجوئیشن پارٹ ٹو کا امتحان دے رہا ہے۔یہ معاملہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکریونیورسٹی کے دھن راج مہتو کالج کاہےجہاں کالج کا ایک طالب علمی کندن کمار کے داخلہ کارڈ میں والدہ کا نام سنی لیونی اور والد کا نام عمران ہاشمی ہے۔ جبکہ اس ایڈمٹ کارڈمیں پتہ مظفر پور میں واقع ریڈ لائٹ ایریا چتربھج استھان کا ہے۔
 واضح رہے کہ بہار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن گریجویشن پارٹ۲؍ کے امتحانات کے لئے فارم پُر کیے جارہے ہیں ۔ اس دوران کندن نامی ایک شرارتی طالب علم نے پارٹ۲؍ کا فارم پُر کرتے وقت اپنی ماں کے کالم میں سنی لیونی اور والد کے کالم میں عمران ہاشمی کا نام لکھ دیاتھا۔ جس کے بعد طالب علم کا داخلہ کارڈ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اس تعلق سے امتحانات کنٹرولر ڈاکٹرمنوج کمار نےبتایا کہ یہ طالب علم کی شرارت ہے۔اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے متعلقہ کالج سے بھی معلومات طلب کی ہیں ۔
عمران ہاشمی نے جواب دیا
  بہار سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھنے والے نوجوان کوعمران ہاشمی نے دلچسپ جواب دیا۔وائرل ایڈمٹ کارڈ پر اپنا نام دیکھ کر عمران ہاشمی بھی خاموش نہیں رہ سکے اور ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا۔عمران ہاشمی نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شیئر کیےگئے ایڈمٹ کارڈ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ میں قسم کھاتا ہوں ، یہ میرا بچہ نہیں ہے‘۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK