Inquilab Logo

فلم فیئرایوارڈز کااعلان، کاجول اورشروتی ہاسن کی فلم’دیوی‘کوبہترین فلم

Updated: March 28, 2021, 4:35 PM IST | Agency | Mumbai

فلم فیئر ایوارڈزکی تقریب کے تحت اصلی انعامات کی رات سے ایک رات پہلےتکنیکی ایوارڈ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سنیچرکی شام۶۶؍ ویں فلم فیئر ایوارڈز کے تحت تکنیکی انعامات کا اعلان کیا گیا۔

Photo shared by Farah Khan on Instagram.Picture:INN
فرح خان کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر۔تصویر :آئی این این

 فلم فیئر ایوارڈزکی تقریب کے تحت اصلی انعامات کی رات سے ایک رات پہلےتکنیکی ایوارڈ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سنیچرکی شام۶۶؍ ویں فلم فیئر ایوارڈز کے تحت تکنیکی انعامات کا اعلان کیا گیا۔کورونا کی وجہ سے ان انعامات کا اعلان آن لائن کیا گیا۔اس دوران ، کاجول ، شروتی ہاسن ، نیہا دھوپیا ، نیناکلکرنی ، مکتا بھاوے اور شیوانی رگھوونشی کی اداکاری سے سجی فلم ’دیوی‘کوبہترین مختصر فلم(مقبول عام) زمرے کیلئےمنتخب کیا گیا۔اس کی ہدایتکاری پرینکا بنرجی نےکی تھی۔اجے دیوگن کی اداکاری سے سجی فلم ’تانہاجی: دی انسنگ واریئر‘کیلئےرمجان بولوٹ اور آر پی یادو کو بہترین ایکشن اور پرساد ستار کو بیسٹ وی ایف ایکس کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ فرح خان کو بہترین کوریوگرافر کاایوارڈ دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ سشانت سنگھ راجپوت کی فلم’دل بیچارہ‘ کے ٹائٹل ٹریک کیلئے دیا گیا۔اس سال کے انعام کے ساتھ ہی یہ ان کا ۷؍واں فلم فیئر ایوارڈ ہے۔انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فرح خان نے انعام جیتنے کی خوشی میں دی جانے والی تقریر میں جذباتی انداز میں سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کیاجو کہ گزشتہ سال جون میں فلم دل بیچارہ کے ریلیز ہونے سے چند مہینے پہلے ہی انتقال کرگئے تھے۔فرح خان نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ’’یہ میرے لئے خاص ہے۔دل بیچارہ کیلئے میرا ۷؍واں فلم فیئر ایوارڈ۔سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ میرا واحد گیت ہے جو میری عمدہ کوریوگرافی ثابت ہوئی۔ اس انعام کو قبول کرتے ہوئے کھٹے میٹھے سے جذبات پیدا ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK