بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر۲۵؍ جنوری کو ریلیز کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر۲۵؍ جنوری کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ ’بھائی جان ‘کے مداحوں نے اپنے چہیتے اداکار کے اس ٹیزر کا شاندار استقبال کیا ہے۔ سلمان خان فلمس کے یوٹیوب چینل پرجمعرات کی سہ پہر کو شیئر کئے جانے والے ٹیزر کے ویڈیو کو ۳؍گھنٹے میں تقریباً ۹؍لاکھ افراد نے دیکھا ہے ۔جبکہ بھائی جان کے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو کو بھی لاکھوں ویووز ملےہیں۔ قبل ازیں سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا تھا۔’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کو سلمان خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش بھی اہم کردار میں ہیں۔