Inquilab Logo

اے آر رحمان ہندوستان میں بافٹا کے سفیرمقرر

Updated: December 02, 2020, 10:14 AM IST | Agency | Bengaluru

برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کےافتتاح کااعلان کرتے ہوئے ہندوستانی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو ۲۱۔ ۲۰۲۰ء کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے

A R Rahman.Picture :INN
اے آر رحمان ۔ تصویر:آئی این این

 بنگلورو(ایجنسی):برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کےافتتاح کااعلان کرتے ہوئے ہندوستانی   موسیقار  اور  گلوکار اے آر رحمان کو ۲۱۔ ۲۰۲۰ء کے لئے  اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔بافٹا کی یہ پہل برطانیہ ، امریکہ اور چین کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں فلم، کھیلوں اور ٹیلی ویژن میں آنے والی نسل کیلئےتخلیقی صلاحیتیں پیش کرنے، مظاہرہ کرنے اور تعاون کی سمت اٹھایا گیا پہلا قدم ہے۔پیر کو یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق،بافٹا بریک تھروانڈیا ۲۱۔ ۲۰۲۰ء کیلئےمعروف موسیقار اے آر رحمان کو سفیرمقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا  مقصد ہندوستان میں فلم،کھیلوں اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرناہے۔ اس پروگرام کو ٹام ہالینڈ ، لیٹیا رائٹ ، فلورنس پُگ، جیسی بکلے،جوش او کارنر اور کالم ٹرنر جیسے لوگوں کا تعاون حاصل ہے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےاے آر رحمان نے کہا ’’مجھے بافٹا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ ہندوستان میں فلم ، کھیل اور ٹیلی ویژن کی دنیا کیلئے حیرت انگیز ٹیلنٹ تلاش کیاجاسکےگا۔یہ ذہین فنکاروں کیلئے ایک منفرد موقع ہے ، میں ہندوستان سے منتخب کی گئی بہترین صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔‘‘
  بافٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امینڈی بیری او بی ای نے کہا’’بافٹا ہندوستان میں تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اس کے مظاہرے، سیکھنے اور صلاحیت کے پروگرام کو فروغ دینے کے لئے پرجوش ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK