سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘ کے بعد دپیکا کو پربھاس کی ایک اور فلم ’’کالکی ۲‘‘ سے نکال دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 6:31 PM IST | Mumbai
سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘ کے بعد دپیکا کو پربھاس کی ایک اور فلم ’’کالکی ۲‘‘ سے نکال دیا گیا ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘ کے بعد دپیکا پڈوکون کو پربھاس کی ایک اور فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ ۲۰۲۴ء کی ہٹ فلم ’’کالکی‘‘ کے پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دپیکا فلم کے سیکویل کا حصہ نہیں ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس نے لکھاکہ ’’یہ باقاعدہ اعلان ہے کہ دپیکا پڈوکون ہماری آنے والی فلم ’’کالکی ۲‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ہم نے باریک بینی سے جائزہ لیا اور اب اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی فلم پر طویل عرصہ کام کرنے کے بعد بھی ہم میں گہری پارٹنرٹ شپ نہیں ہوسکی۔ ’’کالکی‘‘ جیسی فلم عہد کی پابندی کی مانگ کرتی ہے۔ ہم دپیکا کو ان کے مستقبل کے پروجیکٹس کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔‘‘
This is to officially announce that @deepikapadukone will not be a part of the upcoming sequel of #Kalki2898AD.
— Vyjayanthi Movies (@VyjayanthiFilms) September 18, 2025
After careful consideration, We have decided to part ways. Despite the long journey of making the first film, we were unable to find a partnership.
And a film like…
اس اعلان کے بعد بیشتر صارفین نے دپیکا کی طرفداری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا کا مسئلہ یہاں تک پہنچ جائے گا۔ فلم میں دپیکا نے اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں فلم سے یوں نکال دینے سے کہانی پر منفی اثر پڑے گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اچھا ہے انہیں فلم سے نکال دیا گیا۔ فلم کے کسی بھی منظر میں وہ درست تاثرات نہیں دے سکی تھیں۔ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ اب ناگ اشون کو دپیکا کے مداح چھوڑیں گے نہیں۔
خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون آنے والی ۲؍ بڑی فلموں کا حصہ ہیں جن میں اللو ارجن اور اٹلی کی بلاعنوان فلم اور شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ شامل ہے۔