عامر خان نے گوری اسپریٹ سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب ۵؍ جولائی کو منعقد ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 05, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai
عامر خان نے گوری اسپریٹ سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب ۵؍ جولائی کو منعقد ہوگی۔
عامر خان نے گوری اسپریٹ سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب ۵؍ جولائی کو منعقد ہوگی۔ اس جوڑے نے عامر خان کی ۶۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تعلقات کو عوامی طور پر ظاہر کیا تھا۔ عامر خان ان دنوں اپنی دیرینہ ساتھی گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ اداکار اگلے ماہ ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عامر خان نے شادی کی تصدیق کر دی
بالآخر عامر خان نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کر دی۔’’ویرایٹی انڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ میں اس وقت امریکہ کے سفر پر ہوں۔ شادی کی خبر درست ہے۔ یہ ۵؍ جولائی کو ہوگی۔‘‘یہ تصدیق اس بیان کے چند ماہ بعد سامنے آئی ہے جس میں عامر خان نے کہا تھا کہ شادی فی الحال ان کی فوری ترجیح نہیں ہے۔ اس فیصلے میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ’’ > ’’جی ہاں، یہ درست ہے۔ لیکن اب ہم دونوں محسوس کرتے ہیں کہ ہم اپنے رشتے کو اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
عامر خان اور گوری اسپریٹ کی شادی کی تفصیلات
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا دیگر اداکاروں کی طرح شاندار اور بڑی تقریب کے بجائے ایک سادہ اور محدود تقریب کا اہتمام کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق شادی عامر خان کی رہائش گاہ پر خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں انجام پائے گی۔ اس سے قبل’’نو بھارت ٹائمز‘‘ سے گفتگو میں عامر خان نے کہا تھاکہ ’’میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی اور ہمارا رشتہ قائم ہوا۔ وہ بہت اچھی ہیں، مجھے ان کے ساتھ سکون محسوس ہوتا ہے۔ اگرچہ کرن راؤ اور رینا دتہ کے ساتھ بھی میرا تعلق بہت گہرا تھا، لیکن وہ رشتے کامیاب نہ ہو سکے۔ جب آپ نے یہ سوال کیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں واقعی خوش نصیب ہوں کہ گوری میری زندگی میں آئیں۔ ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب جا کر میں مکمل ہوا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:منوج باجپئی نے رامائن اور وارانسی کے بجٹ سے متعلق خبروں کو پی آر حربہ قرار دے دیا
گوری اسپریٹ کے بارے میں عامر خان کی گفتگو
دونوں نے عامر خان کی ۶۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تعلقات کو عوامی کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً ۲۵؍سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، لیکن چند سال پہلے دوبارہ رابطے میں آئے۔ ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ ’’سچ کہوں تو میں اس مقام پر پہنچ چکا تھا جہاں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو میرا شریکِ حیات بن سکے۔ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں ایسے شخص کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کر سکوں، جو مجھے ذہنی اطمینان دے اور پھر گوری میری زندگی میں آ گئیں۔‘‘ عامر خان کے مطابق ان کے بچوں، ایرا خان، جنید خان اور آزاد راؤ خان، کے ساتھ ساتھ ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی گوری کا کھلے دل سے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈکپ :’صفر ڈالر‘ ادا کرنے والے شائقین سے فیفا نے درست ادائیگی کا مطالبہ کیا
عامر خان کی سابقہ شادیاں
عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ علیحدگی کے بعد انہوں نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ عامر خان اور کرن راؤ نے ۲۰۲۱ء میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔